میرپور۔کرک اگین رپورٹ۔چیمپئنز ٹرافی 2025،بنگلہ دیش ٹیم متحدہ عرب امارات میں پاکستان شاہینز کے ہاتھوں ہار گئی تھی اور بنگلہ دیش کے اندر اس کے کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹرسابق کپتانوں سے میٹنگ کے دوران غصہ سے ہاتھ دھوبیٹھے۔رپورٹرزونامہ نگاروں کو ایک قسم کا تھپڑ دے مارا۔
میرپور میں یہ میٹنگ تھی۔بورڈ کے صدر فاروق احمد کی قیادت میں سابق کپتانوں کے ساتھ میٹنگ تھی۔وہاں مشرفی مرتضیٰ اور شکیب الحسن کی عدم دستیابی یا نہ بلائے جانے کا سوال ہوا تو ڈائریکٹرنظم العابدین فہیم ہتھے سے ہی اکھڑ گئے۔سوالات کو چکمہ دیا۔ثابت کیا کہ بورڈ میں شفافیت یا انصاف کی کوئی بات نہیں۔بورڈ کے صدر فاروق احمد کی قیادت میں ہونے والی میٹنگ میں بنگلہ دیش کرکٹ کی حالت پر تبادلہ خیال کے لیے سابق کپتانوں کو اکٹھا کیا گیا۔ جن میں غازی اشرف حسین لیپو، منہاج العابدین ننوں، شہریار نفیس، اور لٹن داس ذاتی طور پر آئے، خالد مشہود نے ویڈیو کال کے ذریعے شمولیت اختیار کیفطری طور پر پریس کانفرنس میں پوچھا گیا کہ کہ ملکی کرکٹ کی تاریخ کے دو بڑے نام مشرفی اور شکیب سابق کپتانوںکی میٹنگ میں کیوں نہیں
جیسے ہی سوال ہو،ڈائریکٹر ہوش کھو بیٹھے۔پہلے کہ رپورٹر سوال ختم کر پاتا، بات کاٹ دی، کیا آپ کو یہ سوال پوچھنا ہے۔ ان کے چہرے پر غصہ لکھا ہوا تھا۔۔بولے۔اگلا سوال۔ان سے پھر یہی سوال ہوا تو غصہ سے کپکپاتے ہاتھوں سے نہیں کیا اور رپورٹرز پر انگلی گھمانے لگے۔شکیب کے بارے میں باڈی لینگویج غصہ سے بھرپور تھی اور یکدم پریس کانفرنس ختم کردی۔