دبئی،کرک اگین رپورٹ۔چیمپئنز ٹرافی فائنل ،بھارت کو ٹرافی کیلئے کیویز نے کیا کرنے کا کہا۔کرکٹ کی تازہ ترین نیوز یہ ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو جیت کیلئے252 رنزکا ہدف دیا ہے۔بھارت نے آئی سی سی کی مدد سے کیویزکے شکار کیلئے دبئی میں سپن جال کی نئی قسم بچھائی تھی،جس پر بلیک کیپس ٹاس جیتنے اور پہلے اچھا آغاز ملنے کے باوجود بڑے اسکور میں ناکام رہے۔251 تک پہنچ سکے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے 9 ویں ایڈیشن کے فائنل کا ٹاس مچل سینٹنر نے جیتا،زخمی کھلاڑی میٹ ہنری باہر رکھے گئے۔نیوزی لینڈ کیلئے یہ بڑا نقصان تھا۔ول ینگ اور راچن رویندرا نے 8 اوورز سے بھی کم میں 57 رنزکا اوپننگ سٹینڈ دیا۔سپنر لائے گئے اور ویرون چکر ورتھی نے آتے ہی ول ینگ کو ایل بی کیا،وہ 23 بالز پر 15 کرسکے۔12 رنز کے اضافے کے ساتھ راچین رویندرا جو بہت اچھا کھلی رہے تھے۔وہ 29 بالز پر 37 کرکے پویلین گئے،انہیں کلدیپ یادیو نے بولڈ کیا۔6 رنز کے اضافہ پر 75 اسکور ہوا تھا کہ سب سے تجربہ کار بیٹر کین ولیمسن11 رنزبناکر کلدیپ یادیو کی سادہ بال پر ان کو ہی سادہ سا کیچ دے گئے۔نیوزی لینڈ مشکل میں آگیا تھا،ٹام لیتھم جب 14 رنزبناکر جدیجا کے ہاتھوں ایل بی ہوئے تو نیوزی لینڈ 108 پر 4 وکٹ گنواچکا تھا۔جارح مزاج گلین فلپس نے بڑی بردباری کے ساتھ ڈیرل مچل کا ساتھ دیا اور اسکور 23 ویں اوور سے38 ویں اوور تک165 تک لے گئے۔دونوں کے درمیان 57 رنزکی سست شراکت بنی،یہاں بھارت کو 5 ویں کامیابی اس وقت ملی جب گلین فلپس 34 رنزبناکر ویرون کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوئے۔انہوں 52 بالیں کھیلیں۔
اس دوران بھارتی فیلڈرز نے کل ملا کر 4 کیچز ڈراپ کئے۔کیچ چھوڑنے والوں میں کپتان روہت شرما،ویرات کوہلی اور شبمین گل نمایاں تھے۔
ڈیرل مچل کیلئے مچل بریسویل آئے اور سکور کیلئے کوشش کیں۔ڈیرل مچل نے 91 بالز پر ففٹی مکمل کی۔وہ 101 بالز پر 63 رنز بناکر جب محمد شامی کا نشانہ بنے تو نیوزی لینڈ 211 پر 6 ہوگیا تھا ۔مچل بریسویل نے جارحیت رکھی اور آخر میں مار دھاڑ کی۔انہوں نے 40 بالز پر 53 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔2 چھکے اور 3 چوکے لگائے۔نیوزی لینڈ نے 7 وکٹ پر 251 رنز بنائے ۔
بھارت کی جانب سے چکرورتی ،کلدیپ یادیو نے 2 اور 2 جب کہ شامی اور رویندرا جدیجا نے ایک ایک وکٹ حاصل کر لی ۔