دبئی،کرک اگین رپورٹ۔چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل،پاکستان نے اضافی رقم بھی مانگ لی،۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ منپاکستان نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )سے ہائبرڈ ماڈل کے عوض پیسے مانگ لئے۔رقم بڑھانے کیلئے اپنا ریونیو بھی بتادیا۔یوں پی سی بی چیئرمین کا یہ دعویٰ بھی درست ثابت نہیں ہوا ہے کہ پاکستان پیسے کیلئے اپنی عزت دائو پر نہیں لگائے گا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے جو شرائط رکھی ہیں۔ان کے نمایاں پوائنٹس یہ ہیں۔
پہلا مطالبہ۔آئی سی سی ایونٹس میں پاکستان بھی بھارت نہیں جائے گا،زیادہ سے زیادہ 2031 تک اور کم سے کم 2027 تک اس بات کو طے کیا جائے کہ بھارت میں شیڈول ایونٹ کے میچز پاکستان بھی ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلے گا۔
دوسرا مطالبہ ۔چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان 10 میچز کی میزبانی کرے گا،متحدہ عرب امارات 5 میچز کی کرے گا،اس میں ایک سیمی فائنل اور ایک فائنل ہوگا لیکن اگر بھارت ناک آئوٹ میچز نہیں کھیل پاتا تو وہ میچز بھی پاکستان میں کھیلے جائیں۔
چیمپئنز ٹرافی شیڈول فائنل،ٹائٹل میں تھوڑی تبدیلی،بھارت جیتایا پی سی بی دعووں پر پورا اترا
تیسرا مطالبہ۔پاکستان چیمپئنز ٹرافی سے شیئر کا 5.75 فیصد حاصل کرنے کا پابند ہے،اسے 2031 تک بڑھاکر 7.75 فیصد کیا جائے۔
یوں پاکستان جہاں اپنے بھارت نہ جانے کی ضمانت مانگ رہا ہے،وہاں رقم میں بھی اضافہ کا مطالبہ کررہا ہے۔آئی سی سی نے اسے رسمی طور پر دیکھ لیا ہے،اسے آئی سی سی بورڈز میٹنگ میں رکھ کر کسی بھی وقت منظوری دے سکتا ہے۔ریونیو پر اختلاف ہوسکتا ہے۔
بریکنگ نیوز چیمپئنز ٹرافی ،پاکستان نے 3 شرائط کے ساتھ ہائبرڈ ماڈل قبول کرلیا
اس بات کی تصدیق پاکستان کے سابق کپتان راشد لطیف نے بھی کردی ہے۔