دبئی،ممبئی:کرک اگین رپورٹ۔چیمپئنز ٹرافی بھارتی میڈیا بیک فٹ پر،حتمی اعلان کی تاریخ پھر سے سیٹ۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کو لے کر بھارت میں کیا چل رہا ہے۔بھارتی میڈیا اور اس کے صحافی وتجزیہ نگار کیا بول رہے ہیں۔آج 7 دسمبر کی تاریخ کے گزرنے کے باوجود کیا اطلاعات ہیں۔آئی سی سی بورڈز میٹنگ کی اگلی تاریخ کی بھی کوئی خیر خبر ہے یا نہیں۔
سب سے پہلے بھارت چلتے ہیں۔وہاں آج کے روز سناٹا ساہے۔زیادہ تر ٹی وی چیلنز۔نیوز ایجنسیز اور میڈیا کے لوگ پرانا چرچا کرتے پائے گئے کی ہائبرڈ ماڈل مان لیا گیا۔پاکستان میں 10 میچز ہونگے۔5 میچز دبئی میں ہونگے،بدلے میں پاکستان ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے بھارت نہیں جائےگا۔اگر سیمی فائنل اور فائنل میں گیا تو یہ کولمبو میں ہونگے لیکن پاکستان اس کی تحریری وضاحت مانگ رہا،بات وہاں پھنسی ہے۔بھارتی میڈیا کی اہم بات یہ ہے کہ اپنے آپ کو طاقتور ماننے والے،پاکستان کو کمزور کہنے والے اب اس بحث سے نکل گئے ہیں۔
چیمپئنز ٹرافی کیلئے محسن نقوی کا بڑا دعویٰ آگیا
ادھر بھارتی میڈیا اور اس کے نام نہاد صحافی یہ بتانے میں ناکام ہیں کہ آئی سی سی بورڈذ میٹنگ یا اگلا اجلاس کب ہوگا،فیصلہ کب تک آئے گا،یہ بھی بتایا گیا کہ پاکستان کی جانب سے پیش کی گئی 3 ملکی کپ کی تجویز کو دیگر بورڈز نے پسند کیا ہے اور آسٹریلیا اور انگلینڈ باری باری اپنے ملک میں کروانے کے متمنی ہیں۔آئی سی سی اس پر بھی کام کرسکتا ہے۔
کرک اگین ذرائع کے مطابق 9 یا 10 دسمبر تک آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے حوالہ سے اہم اعلان ہوجائے گا۔