چیمپئنز ٹرافی،پاکستان کو ڈرانے کیلئے نیا منصوبہ تیار،براڈ کاسٹرزساتھ،2 خوفناک پلانز۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ پاکستان چیمپینز ٹرافی پر اب باقاعدہ بلیک میل ہو رہا ہے، بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے تجویز کردہ تین نکاتی ہائبرڈ ماڈل کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ سب سے پہلے واضح ہو کہ پاکستان کے جو تین نکات تھے ۔ان میں پہلا نقطہ یہ تھا کہ ٹھیک ہے ہم ہائبرڈ ماڈل کھیلتے ہیں۔ بھارت کے میچز دبئی میں رکھ لیں ۔دوسرا نقطہ یہ تھا کہ آج کے بعد انڈیا میں بھی جتنے ایونٹس ہوں گے اس کے میچز بھی دبئی میں ہم کھیلیں گے ۔ہم بھی بھارت نہیں جائیں گے۔ یہ فارمولا 2027 تک رکھنا تھا ۔تیسری شرط یہ تھی کہ پاکستان کا شیر ریونیو 5.75 سے 7.75 کیا جائے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ اور اس کے میڈیا میں بہت شور مچا ہے کہ پاکستان صرف ایک ایونٹ کے عوض بھارت سے ہر سال ہونے والے ایونٹ سے ود ڈرا کر رہا ہے تو اس میں افیشلی فتح پاکستان کی ہے ۔اس چیز کو محسوس کرتے ہوئے بی سی سی آئی نے ابھی تک اس کو منظور نہیں کیا ۔
اب تازہ ترین اپڈیٹ یہ ہے کہ آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کو پاکستان سے باہر منتقل کرنے پر کام شروع ہو گیا ہے اور اس کے لیے جنوبی افریقہ کا نام سامنے رکھا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر یہ ٹورنامنٹ جنوبی افریقہ منتقل کیا جائے اور اگلے چند دنوں کے اندر اس کا شیڈول جاری کیا جائے ۔اس کا مطلب یہ ہے کہ پاکستان کو باقاعدہ بلیک میل کیا جا رہا ہے کہ پاکستان اس خوف سے کے چیمئنزٹرافی کی میزبانی سے محروم نہ ہوجائے۔ بس اس طرح مان لے کہ بھارت کے خلاف میچز دبئی میں ہوں گے اور بھارت کی طرف سے کوئی گارنٹی نہ ملے کہ بھارت بھارت میں ہونے والے میچز بھی نیوٹرل وینیو پر ہوں گے۔ادھر ایک اور زرائع سے نیوز ملی ہے کہ
سرکاری براڈکاسٹر چپکے سے چیمپئنز ٹرافی کے منسوخ ہونے کی خواہش کر رہے ہیں۔یہ دوسرا پلان ہوا،پہلا ایونٹ منتقلی،دوسرا منسوخی کا،5 دسمبرتک حتمی فیصلہ متوقع ہے۔