لندن،کرک اگین رپورٹ۔چیمپئنز ٹرافی،ایک کپتان کی چھٹی،نیا نام آگیا،باقی 2 کپتان بھی مشکل میں،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ جوس بٹلر کے سب پیچھے پڑگئے،وہ کہتے ہیں کہ ایماندارانہ سوال یہ ہے کہ اس میں میرا کیا قصور ہے یا میں اس مسئلے کا حل کیسا ہوں۔ان کی یہ باتیں اپنی جگہ،انگلینڈ میں بحث شدت میں ہے کہ نیا کپتان لایا جائے۔اب وائٹ کرکٹ کیلئے نئے کپتان کو پیش کیا جارہا ہے اور وہ ہیری بروک ہوسکتے ہیں۔
سابق انگلش کپتان مائیکل ایتھرٹن،ناصر حسین سمیت تمام کھلاڑیوں نے جوس بٹلر کو ہٹانے کی بات کی ہے۔کرک اگین نے چیمپئنز ٹرافی آغاز سے قبل لکھا تھا کہ یہ ایونٹ 3 کپتانوں کو لپیٹ سکتاہے،اس میں جوس بٹلر نمایاں ہیں۔اب انکی جگہ ہیری بروک کو لایا جاسکتا ہے۔سٹیون سمتھ اور روہت شرما کی کپتانی بھی دائو پر ہے۔