دبئی۔کرک اگین رپورٹ۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں پاکستان بمقابلہ بھارت ہائی وولٹیج میچ کا ٹاس ہوگیا ہے۔11 رکنی ٹیموں کے ساتھ پچ کی بھی نمائش ہوگئی ہے۔
دبئی میں کھیلے جارہے پاک بھارت میچ کا ٹاس پاکستان نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا انتخاب کیا ہے جو کہ غیر متوقع ہے۔پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی ہوئی ہے۔افخرزمان کی جگہ امام الحق کو کھلایا گیاہے۔باقی وہی ٹیم ہے جس نے نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی میں میچ کھیلا تھا۔
ادھر بھارت نے اپنی اس ٹیم کو برقرار رکھا ہے،جس نے بنگلہ دیش کے خلاف اسی میدان میںمیچ جیتا تھا۔
دونون کے درمیان آئی سی سی چیمپئز ٹرافی تاریخ میں کھیلے گئے 5 میچز میں سے پاکستان نے 3 جیتے اور بھارت نے 2 جیتے ہیں۔انگلینڈ اور آسٹریلیا کا بھی یہی سابقہ ریکارڈ تھا لیکن کل لاہور مین آسٹریلیا نے انگلینڈ کو ہراکر معاملہ 3-3 سے برابر کیا ہے تو کیا بھارت بھی معاملہ 3-3 سے برابر کرنے والا ہے۔