کرک اگین رپورٹ۔چیمپئنز ٹرافی ریکارڈزو تاریخ،پاکستان اب میزبان،کیا کبھی میزبان ملک چیمپئن بن سکا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا میزبان ہے لیکن اکیلا میزبان ہوکر بھی ایک ملک کو میزبانی میں شامل کرنے پر مجبور ہوا۔چنانچہ اب متحدہ عرب امارات اور پاکستان چیمپئنز ٹرافی 2025 کے میزبان ہونگے۔سوال یہ ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی 27 سالہ تاریخ میں کبھی کوئی میزبان ملک چیمپئن بن سکا یا نہیں،اس سے پاکستان کی تاریخی طور پر جیتنے کی امید ہوگی۔
جواب یہ ہے کہ 8 بار ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں کبھی کوئی میزبان اپنے طور پر چیمپئن نہیں بن سکا،لیکن مشروط طور پر ایک ملک چیمپئن بنا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ میزبان ملک چیمپئنز ٹرافی کا چیمپئن نہیں بن سکا لیکن پھر بھی جزوی طور پر بنا ہے۔
اسے سمجھنے کیلئے پہلے تاریخ دیکھیں
آئی سی سی ناک آئوٹ 1998۔میزبان بنگلہ دیش چیمپئن جنبوی افریقا
آئی سی سی ناک آئوٹ 2000،میزبان کینیا چیمپئن نیوزی لینڈ
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2002۔میزبان سری لنکا چیمپئن بھارت اور سری لنکا ایک ساتھ
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2004،میزبان انگلینڈ چیمپئن ویسٹ انڈیز
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2006۔میزبان بھارت چیمپئن آسٹریلیا
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2009 ،میزبان جنوبی افریقا چیمپئن آسٹریلیا
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2013،میزبان انگلینڈ چیمپئن بھارت
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017، میزبان انگلینڈ چیمپئن پاکستان
اب آپ نے یہ سب دیکھ لیا۔اس میں بھارت اور سری لنکا ایک بار مشترکہ طور پر اس لئے چیمپئنز بن گئے کہ فائنل دونوں روز بارش کی وجہ سے نہ ہوسکا تو میزبان سری لنکا اور بھارت مشترکہ طور پر چیمپئن قرار پائے۔یوں سری لنکا اکیلا نہیں جیتا۔فائنل کھیل یا جیت کر چیمپئن نہیں بنا،پھر تنہا جیت نہیں سکا،اس لئے کہہ سکتے ہیں کہ میزبان ملک کبھی یہ ایونٹ نہیں جیتاہے۔سوال یہ ہے کہ کیا 27 برس بعد 9 ویں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں جاکر میزبان پاکستان ایونٹ جیت سکے گا۔تاریخ کہتی ہے کہ مشکل ہے۔
چیمپئنز ٹرافی کے ونرز،ٹیموں کی پوزیشن،میچز،بیٹنگ،بائولنگ اور فیلڈنگ ریکارڈز