عمران عثمانی ۔چیمپئنز ٹرافی کے ونرز،ٹیموں کی پوزیشن،میچز،بیٹنگ،بائولنگ اور فیلڈنگ ریکارڈز
کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 19 فروری سے شروع ہوگا۔دنیائے کرکٹ کی 8 ٹیمیں ایکشن میں ہونگی اور 9 مارچ کو چیمپئنز ٹرافی کا چیمپئن سامنے آئے گا۔یہ 9 واں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ایونٹ ہوگا۔اب تک 2 ممالک اسے 2 بار جیت چکے ہیں۔ان میں بھارت اور آسٹریلیا ہیں۔سری لنکا،نیوزی لینڈ،جنوبی افریقا،پاکستان اور ویسٹ انڈیز ایک ایک بار جیتے۔یوں ایونٹ 8 بار ہوا لیکن چیمپئنز کی تعداد یا گنتی 9 بن رہی ہے،اس لئے کہ ایک ایونٹ میں سری لنکا اور بھارت ایک بار مشترکہ طور پر چیمپئنز قرار پائے تھے۔
چیمپئنز ٹرافی کے میزبان،فاتح اور رنر اپ
پہلا ایونٹ 1988۔میزبان بنگلہ دیش۔ونزجنوبی افریقہ۔جنوبی افریقہ 4 وکٹوں سے جیت گیا۔ویسٹ انڈیز رنر اپ رہا۔
دوسرا ایونٹ۔2000۔ کینیا۔ نیوزی لینڈ جیت گیا۔ انڈیارنر اپ رہا۔
تیسرا ایونٹ۔ سری لنکا2002۔ انڈیا اور سری لنکا کو مشترکہ چیمپئن قرار پایا
چوتھا ایونٹ۔2004۔ انگلینڈ۔ ویسٹ انڈیز چیمپئن بنا،انگلینڈ رنراپ رہا۔
پانچواں ایونٹ2006۔ انڈیا۔ونز آسٹریلیا رہا۔ویسٹ انڈیز رنر اپ رہا۔
چھٹا ایونٹ 2009۔ جنوبی افریقہ۔ آسٹریلیا چیمپئنز بنا۔ نیوزی لینڈ رنر اپ رہا۔
ساتواں ایونٹ ۔2013 انگلینڈ۔ویلز ۔ انڈیا چیمپئن بنا۔انگلینڈ رنراپ رہا۔
آٹھواں ایونٹ۔2017۔انگلینڈ اینڈ ویلز۔پاکستان چیمپئن بنا،بھارت رنز اپ رہا۔
چیمپئنز ٹرافی میں ٹیموں کی بہترین پوزیشن،فائنلز
افغانستان اب تک یہ چیمپئنز ٹرافی نہیں کھیل سکا۔پہلی بار 2025 میں کھیلے گا۔
آسٹریلیا تمام 8 ایونٹس کھیل چکا۔2 بار فائنل کھیلا،2 بار سیمی فائنل تک آیا۔2009 کے بعد سے سیمی فائنل تک نہیں آسکا۔
بنگلہ دیش 8 میں سے 5 بار کھیلا۔بہترین پوزیشن سیمی فائنل رہی جو اتفاق سے آخری ایونٹ 2017 چیمپئنز ٹرافی میں ہوا۔
انگلینڈ نے تمام 8 چیمپئنز ٹرافی کھیلے ہیں۔2 بار رنر اپ رہا،2 بار سیمی فائنل آیا۔جیت نہیں سکا۔
نیوزی لینڈ کے پاکستان میں کتنے ون ڈے میچز،کتنے جیتے،ہارے،آخری جیت کب
بھارت نے بھی تمام 8 ایونٹس کھیلے۔2 بار جیتا،2 بار رنر اپ،ایک سیمی فائنل کھیلا۔3 بار گروپ سٹیج سے آگے نہ بڑھ سکا۔
نیوزی لینڈ نے بھی تمام چیمپئنز ٹرافی کھیلی ہیں۔ایک بار جیتا،ایک بار رنر اپ رہا،2009 کے بعد سے سیمی فائنل بھی نہیں کھیلا۔
پاکستان نے تمام 8 ایونٹس کھیلے۔3 سیمی فائنلز تک،ایک بار چیمپئن،مطلب فائنل ایک ہی بار کھیلا۔2017 کا چیمپئن پے۔
جنوبی افریقا،پہلا ایونٹ جیتا،پھر 3 بار سیمی فائنل تک ہی پہنچ سکا۔2013 میں سیمی فائنل تک تھا،اسکے بعد نہیں۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں ٹیموں کے میچز۔ریکارڈز
بھارت کے 29 میچز۔18 جیتے۔8 پارے۔3 بے نتیجہ
آسٹریلیا کے 24 میچز۔12 جیتے۔8 ہارے۔4 میچز بے تیجہ
جنوبی افریقا کے 24 میچز۔12 جیتے۔11 ہارے،ایک بے نتیجہ
نیوزی لینڈ کے24 میچز۔12 جیتے۔10 ہارے۔2 بے نتیجہ
سری لنکا کے 27 میچز۔14 جیتے۔11 ہارے۔2 بے نتیجہ
پاکستان کے 23 میچز۔11 جیتے۔12 ہارے۔
انگلینڈ کے 25 میچز۔14 جیتے۔11 ہارے۔
بنگلہ دیش کے 12 میچز۔2 جیتے۔9 ہارے۔ایک بے نتیجہ۔
چیمپئنز ٹرافی کے ٹاپ سکورر،بیٹنگ ریکارڈز
کرس گیل کے 2002 سے 2013 تک۔791 رنز۔ویرات کوہلی کی بہترین ایوریج.88.16۔
نیتھن آسٹل2002 اور اینڈی فلاور2004 کی 145 رنزکی مشترکہ ہائی اننگز۔
شین واٹسن اور رکی پونٹنگ کی دوسری وکٹ پر انگلینڈ کے خلاف 252 رنزکی سب سے بڑی پارٹنرشپ 2009 میں بنی۔
ایک ایونٹ میں زیادہ اسکور۔کرس گیل 474 رنز،2006 میں۔
چیمپئنز ٹرافی کے بائولنگ ریکارڈز
نیوزی لینڈ کےکیل ملز کی28 وکٹیں۔سری لنکا کے فرویز معروف کی ویسٹ انڈیز کیخلاف 14 رنزکے عوض 6 وکٹیں،بہترین انفرادی بائولنگ۔
پاکستان کے حسن علی نے 2017 اور ویسٹ انڈیز کے جرمین ٹیلر نے 2006 میں 13،13 وکٹوں کے ساتھ ایک ایونٹ مین ٹاپ کیا۔
کیچز،وکٹ کیپر،بڑا ٹوٹل
سری لنکا کے کمار سنگاکارا نے 33 کیچز بطور وکٹ کیپر،مہیلا جے وردھنے 15 کیچز کے ساتگ بطور فیلڈر آگے ہیں۔
نیوزی لینڈ کے 347 رنز امریکا کے خلاف 2004 کا بہترین ٹوٹل ہے۔2004 میں امریکا کا آسٹریلیا ہی کے خلاف 65 کم ترین اسکور ہے۔
دنیا میں کسی بھی کھیل سے بڑا مقابلہ،پاک بھارت میچ کے ٹکٹ 50 منٹ میں فروخت،بڑی قیمت کیا