کرک اگین رپورٹ۔نیوزی لینڈ کے پاکستان میں کتنے ون ڈے میچز،کتنے جیتے،ہارے،آخری جیت کب۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ کیا آپ جانتے ہیں کہ نیوزی لینڈ نے پاکستان میں پاکستان کے خلاف کتنے ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے،کتنے جیتے اور ہارے ہیں۔اب 3 ملکی کپ پفتہ سے شروع ہوگا۔پاکستان اس کے مقابل ہوگا۔اس کے فوری بعد پھر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھی پاکستان اور نیوزی لینڈ ایک ہی گروپ میں ہیں،وہاں بھی مقابلہ ہوگا۔اس کیلئے ضروری ہے کہ نیوزی لینڈ کی پاکستان میں پاکستان کے خلاف ایک روزہ انٹرنیشنل میچزکی کارکردگی دیکھی جائے۔
سہہ ملکی کپ کا نیا شیڈول جاری،لاہور اور کراچی میزبان،میچز کی ٹائمنگ
پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ کی پاکستان میں ون ڈے تاریخ1976 سے 2023 کے درمیان ہے۔47 سال کے عرصہ میں بلیک کیپس نے پاکستان میں 28 ون ڈے میچز کھیلے ہیں۔صرف 6 جیتے ہیں اور 22 ہارے ہیں۔دونوں ممالک 7 مئی 2023 کو آخری بار کراچی میں مدمقابل ہوئے اور نیوزی لینڈ 47 رنز سے جیت گیا۔
ویسے نیوزی لینڈ نے پاکستانی سرزمین پر مختلف ممالک کے خلاف 30 ون ڈے میچز میں سے 7 جیتے اور 23 ہارے ہیں۔
پاکیستان اور نیوزی لینڈ میں اب تک ویسے مجموعی طور پر جو 116 ون دے انٹرنیشنل میچزکھیلے گئے ہیں،ان میں بھی پاکستان کو برتری ہے۔گرین کیپس نے 61 میچز جیتے ہیں۔بلیک کیپس نے 51 میں فتح نام کی ہے۔ایک میچ ٹائی رہا اور 3 میچز بے نتیجہ رہے۔
پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ آنے والے میچز
فروری 8،سہہ ملکی
فروری 19،چیمپئنز ٹرافی 2025،اس ماہ یہ 2 میچز تو ہونے ہی ہیں۔3 ملکی کپ فائنل میں پاکستان اور نیوزی لینڈ پہنچےتو یہ مقابلہ بھی ساتھ ہوگا۔14 فروری کو کھیلاجائے گا۔