دبئی،کرک اگین رپورٹ۔چیمپئنز ٹرافی شیڈول،پاکستان کیلئے ایک اور بڑی پیشکش،کل تک ہر چیز فائنل،اہم باتیں۔کرکٹ بریکنگ نیوز اور کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے شیڈول کے اعلان میں چند گھنٹے باقی ہیں۔90 روز سے قبل اعلان ضروری ہے۔بھارتی بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ دبئی پہنچ چکے ہیں۔پی سی بی حکام بھی آئی سی سی سے رابطے میں ہیں،پاکستان نے ہائبرڈ ماڈل کے عوض ہونے والے نقصان کے ازالے کے لئے برٰ رقم کی پیشکش بھی سن لی ہے،ٹیبل پر موجود ہے۔
پی سی بی نے بھارت سے ہزاروں کرکٹ فینز کے ویزے کا اعلان کیا تھا،ساتھ میں دنہا بھر سے کرکٹ فینز کی آمد کی بھی توقع ہے لیکن بھارتی حکومت کے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار،پاکستان کی جانب سے ہائبرڈ ماڈل منظور نہ کرنے کے فیصلے کے بعد آئی سی سی حکام سر جوڑے بیٹھے ہیں۔
چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے کھیلی جانی ہے۔اس حساب سے آج رات 12 یا کل رات 12 بجے تک شیڈول کا اعلان ضروری ہے۔ہائبٖرڈ ماڈل تیار ہے۔شیڈول فائنل ہے اور اس کیلئے مقامات کا تعین بھی کیا جاچکا ہے۔
بھارتی بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ بھی دبئی موجود ہیں۔اس کیلئے کام میں تیزی پے۔پاکستان میں جاری اسٹیڈیمز کے ترقیاتی کاموں کو بنیاد بناکر چیمپئنز ٹرافی دبئی منتقل کرنے کی آخری آپشن بھی آئی سی سی نے تیار کرلی ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی سی سی نے پاکستان کیلئے بھارت کے نہ آنے پر مالیاتی پیشکش کی تیاری کرلی ہے اور ملین ڈالرز اضافی دینے کی پیشکش ہے۔