چیمپئنز ٹرافی سیمی فائنل حریف منتخب کرنے کا دن،بھارت نیوزی لینڈ میچ غور سے دیکھیں۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی2025 مین آج دبئی میں ایک ایسا میچ ہے،جسے قریب سے دیکھنے کی ضرورت ہے اور اسے دبئی میں بیٹھ کر آسٹریلیا اور جنوبی افریقا بھی دیکھیں گے۔یہ میچ چیمپئنز ٹرافی گروپ سٹیج کا آخری میچ ہے جو گروپ بی میں بھارت بمقابلہ نیوزی لینڈ ہے۔
یہ میچ کیوں اہم ہے
اس میچ سے گروپ کی نمبر ون اور نمبر 2 ٹیم کا فیصلہ ہونا ہے،اس سے یہ طے ہونا ہے کہ بھارت 4 مارچ کو سیمی فائنل جنوبی افریقا سے کھیلے گا یا آسٹریلیا سے۔تو اہم میچ تو ہوا۔
بھارت کیلئے مفید کون
سیمی فائنل میں بھارت کیلئے مفید کون سا ملک ہوسکتا ہے۔آسٹریلیا یا جنوبی افریقا،ہسٹری دیکھی جائے تو بھارت کیلئے آسٹریلیا بہت بڑا خطرہ ہے لیکن موجودہ آسٹریلیا سکواڈ کو دیکھاجائے تو آسٹریلیا اپنے ٹاپ پیس اٹیک سے محروم ہے،اس لئے شائد بھارت کیلئے آسٹریلیا بہتر ہو لیکن نفسیاتی طور پر آسٹریلیا کا خوف تو رہے گا۔جنوبی افریقا بھارت کیلئے نفسیاتی طور پر آسان حریف ہے،چاہے ظاہری طور پروہ جیسا بھی ہو۔
اب بھارت نیوزی لینڈ سے میچ کیسے کھیلے تو کونسا حریف ہوگا
بھارت نیوزی لینڈ سے جیتا تو گروپ میں نمبر ون ہوگا،اسے دوسرے گروپ کی نمبر 2 ٹیم آسٹریلیا سے کھیلنا پڑے گا۔۔بھارت نیوزی لینڈ سے ہاراتو سیمی فائنل میں اس کا حریف جنوبی افریقا بنے گا۔اب چونکہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقا دونوں حریف ہوسکتے ہیں،اس لئے دونوں ہی دبئی پہنچ گئی ہیں۔آسٹریلیا کی ٹیم ہفتہ دوپہر کو اور جنوبی افریقا ٹیم ہفتہ کی رات انگلینڈ سےجیت کے بعد دبئی کیلئے پرواز پکڑ کر وہاں پہنچ چکی ہیں۔
چیمپئنز ٹرافی میں بھار نیوزی لینڈ کی تاریخ
اس سے قبل دونوں ایک بار چیمپئنز ٹرافی تاریخ میں ملے۔25 برس قبل 2000 کے ایڈیشن میں نیروبی میں چیمپئنز ٹرافی فائنل میں بھارت نیوزی لینڈ سے کھیلا تھا اور 4 وکٹ سے ہارگیا تھا۔بلیک کیپس کو یہ برتری فائدہ دے گی۔
دبئی کی کنڈیشنز
سلو پچ ہے،اسپنرزکیلئے مدد گار ہے۔بھارت کے پاس کافی اسپنرز ہیں۔نیوزی لینڈ بھی کئی سپنرز اور ٓٓل رائونڈ سپنرز رکھتا ہے۔
کیا بھارت ہارے گا یا جیتے گا
بھارت محمد شامی کوریسٹ دے سکتا ہے۔روہت شرما شاید کھیلیں گے۔میچ کو بڑے غور سے دیکھنے کی ضرورت ہے کہ مرضی کےوینیوز،پچ کے بعد مرضی کا حریف لینا بھی کہیں نہ ہوجائے۔
چیمپئنز ٹرافی ڈرامائی شیڈول،چاروں سیمی فائنلسٹ ٹیمیں دبئی میں،آخری ٹیم آج رات جائے گی،پاکستان خالی