کراچی،دبئی۔کرک اگین رپورٹچیمپئنز ٹرافی ڈرامائی شیڈول،چاروں سیمی فائنلسٹ ٹیمیں دبئی میں،آخری ٹیم آج رات جائے گی،پاکستان خالی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ۔حیرت انگیز طور پر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سیمی فائنل میں کھیلنے والی تمام چاروں ٹیمیں دبئی میں ہونگی،حالانکہ ایک سیمی فائنل پاکستان میں شیڈول ہے۔یہ کیسے۔آئی سی سی کے مطابق بھارت کے مقابل کون سی ٹیم ہوگی،اس کیلئے حتمی فیصلہ اتوار کی رات تک ہوگا اور بھارت کا سیمی فائنل منگل کو دبئی میں شیڈول ہے،ایسے میں سیمی فائنل سے ایک روز قبل کسی ٹیم کیلئے دبئی کا سفر اور وہاں کے حالات سے آگاہی اور ٹریننگ کیلئے ناکامی وقت تھا،اس لئے ڈرامائی شیڈول ترتیب دینا پڑا۔
یون آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں گروپ اے سے بھارت اور نیوزی لینڈ اوعر گروپ بی سے آسٹریلیا اور جنوبی افریقا نے ٹکٹ کٹوالی ہے،انگلینڈ کی آج جنوبی افریقا کے خلاف بیٹنگ کے بعد کی صورتحال افغانستان کے ناممکن امکانات کو ختم کرچکی ہے۔بھارت اور نیوزی لینڈ پہلے ہی دبئی میں ہیں،جہاں کل اتوار 2 مارچ کو ان کا میچ شیڈول ہے۔اب دوسری 2 ٹیمیں آسٹریلیا اور جنوبی افریقا میں سے ایک نے بھارت سے منگل کو سیمی فائنل کھیلنا ہے لیکن یہ نہیں علم کہ کس نے،اس لئے آج ہفتہ کو آسٹریلیا کے ساتھ جنوبی افریقا کی ٹیم بھی رات گئے کراچی سے دبئی روانہ ہوگی،جہاں یہ دونوں ٹیمیں کل ٹریننگ کریں گی۔پھر کل رات کے بھارت نیوزی لینڈ میچ کے بعد یہ طے ہوتے ہوئے کہ جنوبی افریقا یا آسٹریلیا مٰں سے کس نے بھارت سے کھیلنا ہے،وہ دبئی میں ہی رکے گی اور دوسری ٹیم نیوزی لینڈ کے ساتھ واپس پاکستان آئے گی۔،یہ ڈرامائی شیڈول سیٹ ہے۔
آئی سی سی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ یہ فیصلہ 4 مارچ کو دبئی میں سیمی فائنل کھیلنے والی ٹیم کو اس مقابلے کی تیاری کے لیے زیادہ سے زیادہ وقت دینے کے لیے کیا گیا ہے۔ تاہم، یہ اس بات کی ضمانت دیتا ہے کہ ایک فریق خود کو دبئی کے لیے پاکستان چھوڑنے کی سب سے بہترین پوزیشن میں پائے گا، صرف اگلے دن پاکستان واپس آنا پڑے گا۔ جبکہ لاہور کا سیمی فائنل ایک دن بعد 5 مارچ کو ہے، جس طرح سے اس ٹورنامنٹ کو شیڈول کیا گیا ہے اس کا مطلب ہے کہ ایک ٹیم ایسے مقام پر سفر کرے گی اور ٹریننگ کرے گی جس میں انہیں ایک دن کے لیے ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔آسٹریلیا پہلے ہی دبئی کے راستے میں ہے، افغانستان کے خلاف لاہور میں اپنا کھیل ختم ہونے کے بعد کوالیفائی کر چکا ہے۔ جنوبی افریقہ، اگر وہ کوالیفائی کر لیتے ہیں جیسا کہ تقریباً یقینی معلوم ہوتا ہے، انگلینڈ کے خلاف اپنا کھیل ختم ہونے کے فوراً بعد کراچی سے دبئی کے لیے روانہ ہو جائے گا۔