لاہور،دبئی،ممبئی:کرک اگین رپورٹ۔چیمپئنز ٹرافی ٹور اور ایونٹ کی میزبانی،نہایت تازہ ترین اپ ڈیٹ،آج کی ایک حرکت سب ننگا کردے گی۔آپ کو گزشتہ رات نیوز بریک کی تھی کہ بھارت نے پاکستان کیخلاف ڈوزیئر تیار کرلیاہے،اس کی تصدیق یہ ہے کہ وہ ڈوزیئر آئی سی سی سے ہوتا پاکستان کرکٹ بورڈ تک پہنچ چکا،اس کی تفصیلات کرک اگین پاکستان کے مفادات کے تناظر میں یہاں شیئر نہیں کررہا ہے لیکن یہ آپ کہیں اور سے جان لیں گے۔
دوسری نیوز یہ بریک کی تھی کہ بھارت نے پاکستان میں موجود چیمپئنز ٹرافی کے ٹور پر اعتراض کردیا،آزاد کشمیر میں نہیں جانے دیا جائے گا۔پی سی بی ذرائع سے یہ نیوز چلی کہ یہ ٹرافی شیڈول مشاورت سے بنا تھا ،تو کیوں تبدیل کریں۔پاکستانی میڈیا اور کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ ٹرافی شیڈول کے مطابق چلے گی لیکن کرک اگین ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ آئی سی سی نے روک دیا ہے۔
چیمپئنز ٹرافی ٹور،آئی سی سی نے پاکستان کو ایک کام سے روک دیا،آپ بھی جان لیں
اب سوال یہ ہے کہ کیا ہوگا
جواب یہ ہے کہ چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل پر ہوگی،اس کی تصدیق آپ کو کیسے ہوگی،ایسے ہوگی کہ پاکستان آزاد کشمیر تک اس ٹرافی ٹور کو کروالے تو چیمپئنز ٹرافی پر بھی جیت ہوجائے گی ورنہ شکست ہی ہی شکست ہے۔یہ کس کی شکست ہوگی،حکومت کی نہیں ہوگی بلکہ ان کی ہوگی جن کا مسئلہ ہے۔
آئی سی سی کو چیمپئنز ٹرافی کے ساتھ ٹی 20 ورلڈکپ پر بڑا مسئلہ،دھمکیاں