دبئی،نئی دہلی،ولنگٹن:کرک اگین رپورٹ
کرک اگین نیوزکی تصدیق،سری لنکا نے پاکستان کو ہاتھ دکھادیا،بنگلہ دیش بھی ساتھ۔ایشیا کپ 2023 کے حوالہ سے کرک اگین کی 3 روزہ پرانی نیوز جو کہ بریکنگ نیوز تھی،اس کے بعد ہی قومی میڈیا میں رات گئے یہ نیوز بریک ہوئی اور پھر دعویٰ کیا گیا کہ بھارتی میڈیا نے جھوٹی نیوز پھیلائی ہے اور سری لنکا کرکٹ نے یہ دعویٰ مسترد کیا ہے کہ وہ ایشیا کپ 2023 کی میزبانی کررہا ہے۔
اب تازہ ترین کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ ایشیا کپ 2023 کے لئے بنگلہ دیش اور سری لنکا نے پاکستان کا ہائپرڈ ماڈل مسترد کردیا ہے۔یوں اس نے بھارت کی حمایت کردی ہے کہ پاکستان کی تجویز کے مطابق ایشیا کپ 2 ممالک متحدہ عرب امارات اور پاکستان میں نہیں ہوسکتا۔
ایشیا کپ 2023،ایشین کرکٹ کونسل حکام میٹنگ میں نجم سیٹھی کا نیا موقف
کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو نے تازہ ترین کرکٹ خبر میں رپورٹ کیا ہے کہ سری لنکا کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ وہ اپنے ملک میں ایشیا کپ 2023 کی میزبانی کیلئے تیار ہے اور اس کی آفیشل میزبانی کے رائٹس پاکستان کو حاصل ہونگے۔اسی طرح عرب امارات میں ہم نہیں کھیل سکتے،وہاں گرمی ہے۔دیگرلاجسٹک مسائل ہیں۔
سری لنکا کرکٹ نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان اس تجویز کو قبول کرے اور ایشیا کپ ہمارے ہاں کھیلے لیکن پی سی بی نے اپنے موقف کا اعادہ کیا ہے کہ ہمارا ماڈل مانا جائے ،ورنہ ہم ایشیا کپ نہیں کھیلیں گے۔اس پر مزید فیصلہ ابھی ہونا ہے۔