| | | | | |

ایشیا کپ 2023،ایشین کرکٹ کونسل حکام میٹنگ میں نجم سیٹھی کا نیا موقف

دبئی،کرک اگین رپورٹ

ایشیا کپ 2023،ایشین کرکٹ کونسل حکام میٹنگ میں نجم سیٹھی کا نیا موقف۔پاکستان  کرکٹ بورڈ کےچیئرمین نجم  سیٹھی نے ایشین کرکٹ کونسل حکام کے ساتھ منگل کو ہونے والی میٹنگ میں نیا یوٹرن لے لیا ہے اور کہا ہے کہ  نیوٹرل وینیو کےلئے سری لنکا انتخاب کیوں ہورہا ہے،اس کےلئےمتحدہ عرب امارات بھی ٹھیک ہے،اس لئے بھی کہ یہاں اسی ستمبر میں 2 ایشیا کپ 2018 اور 2022 کے ہوچکے ہیں۔بھارت نے اس سے قبل آئی پی ایل بھی اسی موسم میں کروایا تھا۔بھارتی نیوز ایجنسی پی ٹی آئی نے یہ دعویٰ کیا ہے۔

بگ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ نجم سیٹھی نے اس بات کی بھی تصدیق کردی ہے کہ سری لنکا نے بیک ڈور سے ایشیا کپ 2023 کی میزبانی لینے کی کوشش کی،جب کہ فروری 2023 کے اجلاس میں طے ہوا تھا کہ سری لنکا ایسی کوئی پیشکش نہیں کرے گا،۔

ایشیا کپ،دبئی میں نجم سیٹھی کو کچھ یقین دہانی،کیوی کرکٹرچپمین پاکستان کےحق میں بول پڑے

نجم سیٹھی نے اب یہ کہا ہے کہ سری لنکا کی بجائے ایشیا کپ متحدہ عرب امارات میں ہوسکتا ہے۔اب یہ ہے کہ پاکستان اسکا بائیکاٹ کرسکتا ہے۔اپنے ملک میں 3 سے 4 ملکی کپ کھیل سکتا ہے لیکن اس کے لئے تاحال ایشین کرکٹ حکام سے بات چیت جاری  ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *