کرکٹ بریکنگ نیوز۔آئی سی سی ورلڈ کپ 2027 کے ٹکٹوں کے لیے دنیا پاگل، پاکستان بھارت میچ کی سب سے زیادہ مانگ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں ہیں کہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کی ٹکٹ بیلٹ رجسٹریشن شروع ہوتے ہی شائقین کرکٹ کا زبردست سمندر امڈ آیا ہے۔ ٹکٹوں کے حصول کی اس ریس میں محض تین سے چار دنوں کے اندر ہی درخواستوں کی تعداد 10 لاکھ (ایک ملین) سے تجاوز کر چکی ہے۔
سرکاری طور پر سامنے آنے والے اعداد و شمار کے مطابق، اب تک 1.1 ملین سے زائد ٹکٹوں کے لیے رجسٹریشن فارم جمع کرائے جا چکے ہیں، اور یہ سلسلہ 21 نومبر تک جاری رہے گا۔
روایتی حریفوں کے ٹاکرے کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا
اس میگا ایونٹ میں جس مقابلے کا شائقین کو سب سے زیادہ انتظار ہے، وہ ہمیشہ کی طرح پاکستان اور بھارت کا میچ ہے۔ ابتدائی چند دنوں میں ہی اس ہائی وولٹیج میچ کے لیے 1 لاکھ 10 ہزار سے زیادہ درخواستیں موصول ہو چکی ہیں، جو کہ اب تک کسی بھی ایک میچ کے لیے سب سے بڑا نمبر ہے۔
جنوبی افریقہ بمقابلہ بھارت: میزبان ٹیم اور بھارت کے درمیان ہونیوالے میچ کے لیے 92,000 سے زائد شائقین نے جوش دکھایا ہے۔
بھارت بمقابلہ آسٹریلیا: اس کلاسک مقابلے کو اسٹیڈیم میں دیکھنے کے لیے اب تک 86,000 سے زیادہ درخواستیں آ چکی ہیں۔
جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نمیبیا کی سرزمین پر کھیلے جانے والے اس عالمی میلے کو دیکھنے کے لیے اب تک 3 لاکھ 20 ہزار سے زیادہ مداح اپنا اندراج کروا چکے ہیں۔ چونکہ ٹکٹوں کی مانگ بہت زیادہ اور اسٹیڈیم میں نشستیں محدود ہیں، اس لیے آئی سی سی ‘ٹکٹ بیلٹ’ (قرعہ اندازی) کا طریقہ کار استعمال کر رہا ہے۔ اس سسٹم کے تحت رجسٹریشن کرانے والے تمام لوگوں کے نام قرعہ اندازی میں شامل کیے جائیں گے، اور خوش نصیبوں کو شفاف طریقے سے میچز کے ٹکٹس فراہم کیے جائیں گے۔
