سلہٹ۔کرک اگین رپورٹ۔مسلسل پستی،مسلسل شکستیں۔سوالات پر بابر اعظم کے جواب دیکھیں۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف سلہٹ ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں ہاف سنچری بنانے والے پاکستانی بیٹر بابر اعظم نے کہا ہے کہ پچ ابھی تک درست اور اچھی ہے۔ہمارے بیٹرز سافٹ انداز میں وکٹ دے گئے۔ٹرننگ پوائنٹ میرا اور سلمان علی آغا کا آئوٹ ہونا تھا۔ٹیسٹ کرکٹ میں پارٹنر شپس کا ہونا ضروری ہوتا ہے جو ہم نہ کرسکے۔بنگلہ دیش کے پیسرز اچھی بائولنگ کررہے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں بابر اعظم نے کہا ہے کہ بیٹنگ یونٹ میں ذمہ داری لینی پڑے گی۔ہمارا ایشو چل رہا ہے کہ ایک آئوٹ ہوتا ہے۔سب گرجاتے ہیں۔اس پر ہمیں سینئرز کے طور پر سوچ رہے ہیں کہ کیسے بہتر کرسکتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں بابر اعظم نے کہا ہے کہ ہم بھی کبھی کبھار گول نہیں کرسکتے۔ہم ٹیم کے طور پر جیتنے کا سوچ کر جاتے ہیں۔غلطیوں کو کم کرنے کی کوشش کریں گے۔
پاکستان بنگلہ دیش کے خلاف مسلسل دوسری ٹیسٹ سیریزکی شکست کے دہانے پر
بابر اعظم نے کہا ہے کہ ہم جس چیز پر کمزور جارہے ہیں وہ پارٹنرشپ ہیں۔ہمیں فوکس کرنا پڑے گا۔مختلف ممالک میں مختلف انداز میں کام کرنا پڑتا ہے۔یہ درست ہے کہ جیسے اچھا ہونا چاہئے تھا،ویسا نہیں ہوا۔میرے خیال سے پی سی بی اور این سی اے جو پلان کررہا ہے ،وہ درست ہے۔کیمپس لگنا اچھا ہوگا۔سنا ہے کہ پی سی بی 3 ماہ کیلئے کیمپ لگا رہا ہے۔
