کرک اگین اسپیشل رپورٹ
ایک ایسے روزجس دن یہ کرکٹ نیوز بریک ہوئی کہ پاکستان کی ون ڈے کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں تیسری سے واپس دوسری پوزیشن پرجمپ کیا۔بھارت سے اوپر آیا۔آسٹریلیا پہلے نمبر پر ہی ہے۔بھارت کا دوسرا نمبر اور پاکستان کا تیسرا نمبر ہے۔اس روز پاکستان کے کچھ کھلاڑی طویل فارمیٹ کے میچز میں انگلینڈ میں ایکشن میں ہیں۔
کرکٹ کی تازہ ترین خبر یہ ہے کہ کائونٹی کرکٹ،شان مسعود کی پہلی انٹری،ہاف درجن پاکستانی پلیئرزکا کیسا رہا دن۔انگلش کائونٹی کرکٹ میں آج ایک اور رائونڈ شروع ہوگیا ہے۔پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی کچھ اچھی نہیں رہی۔شان مسعود کی پہلی اننگ تھی رواں سال کی،وہ دبائو میں رہے۔سعود شکیل ناکام ہوئے تو اظہر علی فلاپ۔اسی طرح محمد عباس جو اب تک کے ٹاپ وکٹ ٹیکر ہیں،آج زیادہ کامیاب نہ رہے۔حسن علی اپنے قد کاٹھ کے مطابق 2 ہی وکٹ لے سکے۔
عمران خان رہا،سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ آگیا
کائونٹی کرکٹ کے نئے رائونڈ میں اظہر علی ایک اچھی اننگ کھیلنے کے بعد ناکام۔جمعرات کو کارڈف میں ووسٹر شائر کی نمائندگی کرنے والے پاکستانی رائٹ ہینڈ بیٹر گلیمورگن کے خلاف ڈھیر ہوئے تو پوری ٹیم 41 ویں اوور میں 109 رنزبناکر ڈھیر ہوگئی۔جواب میں گلیمورگن نے 6 وکٹ پر 146 اسکور بنائےتھے۔
ادھر چیسٹرلی سٹریٹ میں پاکستان سے حال ہی میں جانے والے شان مسعود نے اس سال کی پہلی کائونٹی اننگ کھیلی۔یارک شائر کی کپتانی کرنے والے شان مسعود 44 اور سعود شکیل 8 رنز بناسکے۔ٹیم 80 اوورزمیں 254 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔میتھیو پوٹس نے 4 وکٹیں لیں۔
کینٹربری میں کینٹ ٹیم ہمپشائر کے خلاف صرف 95 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔محمد عباس نے 24 رنز دے کر ایک وکٹ لی۔جیمز فولر نے 5 وکٹیں لیں۔
نجم سیٹھی کا ایشیا کپ،ورلڈکپ پربی بی سی کو انکشاف،اپنی سیٹ خطرے میں
برمنگھم میں ایسیکس کی ٹیم واروکشائر کے خلاف صرف 126 رنزبناکر ڈھیر ہوگئی۔حسن علی نے31 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔