کرک اگین رپورٹ
کرک اگین رائونڈاپ،ٹی 20 کپتانی گئی،میاں داد کا فوری پیغام،رضوان کاچھکا،بال نالی میں۔جنوبی افریقا کرکٹ سیٹ اپ میں تبدیلی ہے۔تیمبا باووما کو ٹیسٹ اور ایک روزہ کرکٹ کا کپتان برقرار رکھاگیا ہے لیکن ٹی 20 کی کپتانی سے برطرف کیا جانے کا فیصلہ ہوچکا ہے۔سابق پروٹیز کرکٹر جے پی ڈومینی کو بیٹنگ کوچ بنایا گیا ہے۔
آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ 2023 میں آج نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کا میچ ہے۔کیویز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
جاوید میاں داد نے ہسپتال سے قوم کے نام پیغام بھیجا ہے۔ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ضروری چیک اپ کے لئے ہسپتال آیا تھا۔میں مکمل ٹھیک ہوں۔کسی کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے،مجھے علم ہوا کہ پوری قوم کو میری طرف سے پریشانی ہوئی ہے۔میں سب کے لئے دعا گوہوں اور سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
ملتان میں کھیلے جارہے پی ایس ایل 8 کے اہم میچ میں امپائر کی مدد سے محمد رضوان کو لائف لائن مل گئی،ابتدائی اوور میں وہاب ریاض کی ایل بی اپیل مسترد کی تھی،ایک تو تاخیر سے ریویو لیا گیا۔پھر بعد میں ریویومیں مڈ وکٹ پر پڑتی بال مڈ اسٹمپ کی ٹاپ اڑا رہی تھی لیکن امپائرکا فیصلہ برقرار رہا۔
ملتان اسٹیڈیم میں پشاور زلمی کے خلاف محمد رضوان کا چھکا میڈیا سنٹر کی جانب گیا،وہاں موجود کمنٹری ٹرک کے پیچھے نالی میں چلاگیا۔آگے ٹرک آنے کی وجہ سے کیمرے کی آنکھ اسے محفوظ نہ کرسکی۔بال پکر نے نالی کےا ندر سے بال نکالی۔نکالی کے اوپر لگی جالی جگہ جگہ سے ٹوٹی تھی،اس لئے بال نالی میں چلی گئی ۔