لاہور،کرک اگین رپورٹ
پاکستان کرکٹ کے نئے چیف سلیکٹر کاانتخاب ہوگیاانضمام الحق ایک بار پھر چیف سلیکٹر بن گئے۔پی سی بی اعلامیہ جاری ہوگیا۔کرک اگین نیوز درست رہی
کرک اگین نے لکھا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے چیف سلیکٹر کا فیصلہ کرلیا ہے۔باقاعدہ اعلان ایک ہفتہ کے اندر پوگا۔پاکستان کرکٹ کی تیکنیکل کمیٹی کے ممبر انضمام الحق کا انتخاب ہوگیا ہے۔نئے چیف سلیکٹر انضمام الحق ہونگے۔
انضمام الحق 2016 سے 2019 تک3 سالہ دور بطور چیف سلیکٹرگزار چکے ہیں۔ان کے دور میں پاکستان 2017 کی چیمپئنز ٹرافی جیت گیا تھا۔2019 ورلڈکپ سیمی فائنل سے محرومی اور پیسی بی کی ٹاپ لیڈرشپ تبدیلی نے ان کو دوسرا موقع نہیں دیا۔
لیجنڈری بیٹر انضمام الحق کا پہلا امتحان ایشیا کپ 2023 کے لئے ٹیم کا انتخاب ہوگا۔اس سے بھی قبل افغانستان کے خلاف 3 ایک روزہ میچزکے اسکواڈ کا اعلان بھی وہی کریں گے۔اس کے بعد بڑا امتحان ورلڈکپ 2023 کے لئے اسکواڈ کا چنائو ہوگا۔
پاکستان کرکٹ کے نئے چیف سلیکٹر کاانتخاب،پہلا امتحان سر پر
کرک اگین نیوز کی تصدیق آج پی سی بی نے کردی۔4 اگست کو نیوز بریک کی تھی۔