میلبرن،کرک اگین رپورٹ
کرکٹ اور ڈرامے،ایک اور ریٹائرڈ ہرٹ،ربادا میچ چھوڑکر تماشائیوں کے ساتھ اچھال میں شریک۔ایک ہی روز میں دوسرا کھلاڑی ریٹائرڈ ہرٹ۔پروٹیز پیسرزجب آسٹریلیا کے بیٹرز آئوٹ کرنے میں ناکام جارہے ہیں تو اب انہوں نے حریف بیٹرز کو تاک کرنشانہ بنانا شروع کردیا ہے۔کیمرون گرین اینرچ نورتج کی بال لگنے سے اننگ جاری نہ رکھ سکے اور پویلین لوٹ گئے ہیں۔اس سےقبل ڈیوڈ وارنر ڈبل سنچری مکمل کرنے کے بعد اچھک کود میں ریٹائرڈ ہرٹ ہونے پر مجبور ہوگئے۔
میلبرن میں جاری باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے دوسرے روز کاگیسو ربادا نے بھی ایک ڈرامہ کردیا،انہوں نے تماشائیوں کے ساتھ کورس میں مل کر دونوں بازو باری باری گھمائے لیکن موشن سلو تھا۔آسٹریلین فینز مرو ہیوز کی اسٹریچنگ شٹک کررہے تھے،اس میں ربادا نے بھی اپنا حصہ ڈال دیا۔
ڈیوڈ وارنر کی 100 ویں ٹیسٹ میں ڈبل سنچری،ادھر بابر اعظم آج صفر پر گئے
آسٹریلیا نے 3 وکٹ کے نقصان اور 2 پلیئرز کے ریٹائرڈ ہرٹ پر 367 اسکوربنالئے تھے۔ادھر کراچی ٹیسٹ میںپاکستان نے 6 وکٹ پر 367 اسکور بنائے۔اسکےلئے آسٹریلیا نے 87 اور پاکستان نے 115 اوورز کھیل لئے تھے۔دونوں اپنے اپنے ملک کے ہوم گرائونڈز پر ہیں۔کیمرون گرین6کرکے بال لگنے سے باہرگئے۔
تازہ ترین اپ ڈیٹ یہ ہے کہ میلبرن میں آسٹریلیا نے دوسرےروز کے ختم ہونے تک3 وکٹ پر386 اسکوربنالئے۔197 کی برتری ہے۔ڈیوڈ وارنر کی ڈبل سنچری 100 ویں میچ کی ہے۔کراچی میں لنچ تک پاکستان کے 377 اسکورپر8 آئوٹ تھے۔کیوی پیسرایش سودھی کو4 سال بعد وکٹ ملی۔