میلبرن،کرک اگین رپورٹٹیسٹ ممالک کم کررہے،تعداد بھی معلوم،کرکٹ آسٹریلیا چیف کا نیا بم۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا نے ٹیسٹ کرکٹ ممالک کی تعداد کم کرنے کا انکشاف کردیا،یہ بھی بتادیا ہے کہ کتنے ممالک اب ٹیسٹ کرکٹ کھیل سکیں گے۔
یہ بڑی بریکنگ نیوز ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو کا کہنا ہے کہ جب ہم ایسا کریں گے تو ہم ٹیسٹ کرکٹ کیلئے معطل ممالک کے دوست کہلائیں گے،دشمن نہیں کیونکہ ہم انہیں دیوالیہ پن سے بچادیں گے۔
کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹیو ٹوڈ گرین برگ نے خبردار کیا ہے کہ اگر کچھ ممالک کھیل کا طویل ترین فارمیٹ کھیلنا جاری رکھیں گے تو وہ دیوالیہ ہو جائیں گے، اس لئے میں کم ٹیسٹ ممالک کے ساتھ مستقبل دیکھ رہاہوں۔
یہ موقف ٹیسٹ کرکٹ کے دودرجاتی سسٹم مبینہ منصوبہ سے یکسر مختلف اور الٹ ہے،اس کا ایک مطلب یہ ہو گا کہ صرف بگ تھری ٹیسٹ کرکٹ کھیلیں گے اور پاکستان اور بھارت کے سیاسی حالات اچھے ہوئے تو وہ آپس میں کھیل سکیں گے۔باقی سب ختم۔
سابق آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن کے باس کا خیال ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں کمی ہماری دوستی ہے، ہماری دشمنی نہیں۔مجھے نہیں لگتا کہ عالمی کرکٹ میں ہر کسی کو ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کی خواہش کرنے کی ضرورت ہے ۔ بہت سے روایت پسندوں کو شاید یہ پسند نہ ہو۔میں یہ تجویز نہیں کر رہا ہوں کہ مجھے اس نمبر کا علم ہے جو کھیلے گا، لیکن لفظی طور پر ہم کوشش کر رہے ہیں کہ ہم ان ممالک کو دیوالیہ کی طرف بھیج دیں اگر ہم انہیں ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کی کوشش کرنے پر مجبور کریں۔ ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ ہم ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کے لیے صحیح جگہوں پر سرمایہ کاری کریں ۔
