کرک اگین کرکٹ رائونڈ اپ۔کرکٹ رائونڈ اپ،پی ایس ایل،آئی پی ایل،انٹرنیشنل کرکٹ سے 11 بڑی خبریں،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ ایکس کے میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان ، 13امپائرز اور 7میچ ریفریز ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 اپریل سے 18 مئی تک کھیلی جائے گی۔
آئی سی سی کے ایلیٹ پینل میں شامل احسن رضا، پال رائفل اور کمار دھرما سینا امپائرز پینل میں شامل ہیں۔ ان کے علاوہ الیکس واف اور کرس براؤن بھی امپائرز پینل کا حصہ ہونگے۔پاکستان سے علیم ڈار، آصف یعقوب، فیصل خان آفریدی، راشد ریاض وقار بھی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔یہ تمام پی سی بی کے انٹرنیشنل امپائرز کا حصہ ہیں۔پی سی بی ایلیٹ پینل آف امپائرز عبدالمقیت، ناصر حسین، طارق رشید اور ذوالفقار جان بھی ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اس ایڈیشن میں امپائرنگ کریں گے۔علیم ڈار آخری مرتبہ ایچ بی ایل پی ایس ایل میں امپائرنگ کریں گے۔میچ ریفریز میں آئی سی سی ایلیٹ پینل آف میچ ریفری رنجن مدوگالے اپنے ساتھی سری لنکن روشن مہاناما کے ساتھ میچوں کی نگرانی کریں گے۔دیگر میچ ریفریز میں علی نقوی اور محمد جاوید ملک شامل ہیں۔ٹورنامنٹ میں افتخار احمد، اقبال شیخ اور ندیم ارشد بھی آفیشلز ہونگے۔
ہیری بروک انگلینڈ کے نئے وائٹ بال کپتان مقرر۔بین سٹوکس کو ٹیسٹ کپتانی پر توجہ رکھنے کا کہا گیا ہے۔ہیری بروک کا فیصلہ پہلے ہی ہوگیا تھا۔فیصلہ ہونا تھا کہ ٹی 20 کے ساتھ ون ڈے کپتانی ان کو ملنی ہے یا نہیں۔ای سی بی کلیئر اعلان کردیا۔
عائشہ ظفرمنگل کے روز بنگلہ دیش کے خلاف آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ وارم اپ میچ میں پاکستان اے ویمنز ٹیم کی قیادت کریں گی جو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔عائشہ ظفر 32ون ڈے اور 26ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان ویمنز ٹیم کی نمائندگی کرچکی ہیں۔پاکستان اے کے 14 رکنی اسکواڈ میں 9 ان کیپڈ کھلاڑی شامل ہیں جبکہ غلام فاطمہ، صدف شمس، ام ہانی اور وحیدہ اختر سمیت پانچ کھلاڑی انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔
ان کیپڈ کھلاڑیوں میں پاکستان ویمنز انڈر 19 کی کپتان کومل خان، ماہ نور زیب اور زیب النساء کو اسکواڈ میں بلایا گیا ہے جبکہ دعا ماجد، ایمن فاطمہ، گل رخ، حفصہ خالد، سائرہ جبیں اور تانیہ سعید کو ڈومیسٹک کرکٹ میں ان کی کارکردگی کی بنیاد پر اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔50اوورز کا وارم اپ میچ صبح ساڑھے نو بجے شروع ہوگا۔ بنگلہ دیش نے اتوار کو ایل سی سی اے گراؤنڈ میں اپنے پہلے وارم اپ میچ میں اسکاٹ لینڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی۔
پاکستان اے اسکواڈ۔عائشہ ظفر (کپتان)، دعا ماجد، ایمن فاطمہ، غلام فاطمہ، گل رخ، حفصہ خالد، کومل خان، ماہ نور زیب، صدف شمس، سائرہ جبیں، تانیہ سعید، ام ہانی، وحیدہ اختر، اور زیب النساء۔بنگلہ دیش اسکواڈ۔نگار سلطانہ (کپتان) دلارا اختر، فہیمہ خاتون، فرزانہ حق، فریحہ اسلام ، جنت الفردوس ، معروفہ اختر، ناہیدہ اختر، رابعہ ، ریتو مونی، شرمین اختر، شانجیدہ اختر ، شورنا اختر، سوبھانہ موستری اور اشنا تنظیم ۔
آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر. قذافی سٹیڈیم۔ پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز۔ وارم اپ میچ .پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی شاندار کارکردگی۔ مسلسل دوسرے وارم اپ میچ میں فتح۔ ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔پاکستان نے46.1 اوورز میں 192 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔پاکستانی بیٹرز منیبہ علی اور نتالیہ پرویز کی ذمہ دارانہ بیٹنگ۔ منیبہ علینے 113 بالز پر 87 رنز جبکہ نتالیہ پرویز نے 60 بالز پر 53 رنز بنائے۔گل فیروزہ نے 55 بالز پر 28 رنز بناۓ۔ویسٹ انڈیز نے 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے۔پاکستانی باؤلرز سعدیہ اقبال نے 21 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں جبکہ نشرہ سندھو نے 47 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
آئی سی سی نے تیسرے ون ڈے میں سلو اوور ریٹ پر پاکستان پر جرمانہ عائد کردیا۔یوں پاکستانی ٹیم سیریز کے مسلسل 3 میچز میں جرمانے کا شکار ہوئی ہے اور آخری 5 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 4 میں سلو اوور ریٹ جرمانہ ہوا۔
بھارت کے ویرات کوہلی ٹی20 میں تیز ترین 13 ہزار رنز مکمل کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔آئی پی ایل 2025: ویرات کوہلی 13،000 ٹی 20 رنز بنانے والے پہلے ہندوستانی بن گئے، گیل، ہیلز، ملک اور پولارڈ کے ساتھ ایلیٹ کلب میں شامل ہیں۔
آئی پی ایل میں بھارت کے جسپریت بمرا لمبی انجری وقفہ کے بعد آئے ہیں۔93 روز بعد پہلا کوئی میچ کھیلا۔بغیر وکٹ کے میچ گزر گیا۔
بنگلہ دیش نے جیمز پاممنٹ کو نیا فیلڈنگ کوچ مقرر کر دیا۔
ممبئی انڈینز اور رائل چیلنجرز بنگلورو وانکھیڈے میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں۔ آر سی بی نے پہلے بلے بازی کی اور بورڈ پر 222 رنز بنائے۔لیجنڈری ویرات کوہلی کو جیتیش شرما کے ماتھے پر بوسہ دیتے ہوئے دیکھا گیا،یہ سین وائرل ہوگیا ہے۔
زمبابوے کے تجربہ کار شان ولیمز بنگلہ دیش کے آئندہ دورے کے لیے ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی کریں گے، کیونکہ ٹیم 20 اپریل سے شروع ہونے والی دو میچوں کی سیریز کی تیاری کر رہی ہے۔ولیمز کمر کی چوٹ کی وجہ سے زمبابوے کے پچھلے ٹیسٹ، آئرلینڈ کے خلاف نہیں کھیل پائے تھے۔ وہ اور کپتان کریگ ارون، جو اپنے بچے کی پیدائش کی وجہ سے آئرلینڈ کے کھیل سے دستبردار ہو گئے تھے، دونوں کو بنگلہ دیش سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
آئی پی ایل 2025 میں ویرات کوہلی اور روہت شرما کا مقابلہ تھا۔ممبئی میں رائل چیلنجرز بنگلور نے ممبئی انڈینز کے خلاف 5 وکٹ پر221 رنزبنائے۔کوہلی نے 67 رنزکی اننگ کھیلی۔جسپریت بمرا93 دن کے بعد پہلا میچ کھیلے اور 4 اوورز میں 29 رنز دے کر کوئی وکٹ نہ لےسکے۔ممبئی انڈینز کے روہت شرما صرف 17 رنزبناسکے۔ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 209 رنزبناسکی،یوں آر سی بی نے 12 رنز سے میچ جیت لیا۔کرنل پانڈیا نے 4 آئوٹ کئے۔