کرک اگین رپورٹ
کرکٹ ورلڈکپ2019،باقی میچزکا شیڈول،پوائنٹس ٹیبل،پاکستان کیلئے 3 ممکنہ راستے۔کرکٹ ورلڈکپ 2023 مضمون پاکستان کیلئے تو یہی اہم ہے۔آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں پاکستان کہاں کھڑا ہے اور اس کے سیمی فائنل کے امکانات کتنے ہیں،اگر ہیں تو کون کون سے،اگر ایسا ہوجائے تو یہ کیا ہوگا اور اگر یوں ہوجائے تو کیا یہ ٹھیک نہیں ہوگا۔بہت سے تجزیے یہ ہیں کہ ایسے سیمی فائنل کھیلنا بھی کیا اہمیت رکھتا۔ان تمام باتوں کا جواب تلاش کرتے ہیں۔
سب سے پہلے ٹیموں کی پوزیشن
جنوبی افریقا کے 6 میچز میں 10 پوائنٹس
بھارت کے 5 میچز میں 10 پوائنٹس
نیوزی لینڈ کے 6 میچز میں 8 پوائنٹس
آسٹریلیا کے 6 میچز میں 8 پوائنٹس
سری لنکا کے5 میچز میں 4 پوائنٹس
پاکستان کے 6 میچز میں 4 پوائنٹس
افغانستان کے 5 میچز میں 4 پوائنٹس
نیدرلینڈز کے 6 میچزمیں 4 پوائنٹس
بنگلہ دیش کے 6 میچزمیں 2 پوائنٹس
انگلینڈ کے5 میچز میں 2 پوائنٹس
اب باقی میچز کا شیڈول
اکتوبر29،بھارت بمقابلہ انگلینڈ،لکھنو
اکتوبر30: افغانستان بمقابلہ سری لنکا ، پونے
اکتوبر31: پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش ،کولکتہ
نومبر1: نیوزی لینڈ بمقابلہ جنوبی افریقہ،پونے
نومبر2: ہندوستان بمقابلہ سری لنکا ، ممبئی
نومبر3: نیدرلینڈز بمقابلہ افغانستان،لکھنو
نومبر4: نیوزی لینڈ بمقابلہ پاکستان، بنگلورو
نومبر4: انگلینڈ بمقابلہ آسٹریلیا ، احمد آباد
نومبر5: ہندوستان بمقابلہ جنوبی افریقہ،کولکتہ
نومبر6: بنگلہ دیش بمقابلہ سری لنکا، دہلی
نومبر7: آسٹریلیا بمقابلہ افغانستان، ممبئی
نومبر8: انگلینڈ بمقابلہ نیدرلینڈز – پونے
نومبر9: نیوزی لینڈ بمقابلہ سری لنکا ، بنگلورو
نومبر10: جنوبی افریقہ بمقابلہ افغانستان ۔ احمد آباد
نومبر11: آسٹریلیا بمقابلہ بنگلہ دیش ،پونے
نومبر11: انگلینڈ بمقابلہ پاکستان، کولکتہ
نومبر12: ہندوستان بمقابلہ نیدرلینڈز ، بنگلورو
ناک آؤٹ مراحل
نومبر15: سیمی فائنل 1، (پہلی ٹیم بمقابلہ چوتھی ٹیم) ،ممبئی
نومبر16: سیمی فائنل 2، (دوسری بمقابلہ تیسری ٹیم)، کولکتہ
نومبر19: فائنل، احمد آباد
کرکٹ ورلڈکپ 2023 کی ٹیموں کی موجودہ پوزیشن اور پوائنٹس سامنے آگئے۔اب دیکھتے ہیں ککہ کون کس کےمقابلے پر ہے اور کیا امکانات ہیں۔
پاکستان کے باقی میچز
بنگلہ دیش،نیوزی لینڈ اور انگلینڈ
جنوبی افریقا کے باقی میچز
نیوزی لینڈ،بھارت اور افغانستان سے اس کے میچز باقی ہیں۔
آسٹریلیا کے باقی میچز
انگلینڈ،افغانستان اور بنگلہ دیش
نیوزی لینڈ کے باقی میچز
پاکستان،جنوبی افریقا ،سری لنکا
پاکستان اپنے تمام3 میچز جیتے تو اس کی مہم 10 پوائنٹس پر تمام ہوگی۔اب فائنل 4 کیلئے اس کا راستہ کون کاٹ سکتا ہے یا وہ کسی کا راستہ کاٹ سکتا ہے۔پہلی صورت یہ ہے کہ نیوزی لینڈ تمام باقی 3 میچز ہارجائے۔مطلب پاکستان نیوزی لینڈ کو ہرادے،اسی طرح جنوبی افریقا بھی کیویز کے پرکتر دے اور پھر سری لنکا بھی نیوزی لینڈ کو شکست دے۔اس صورت میں پاکستان کے دس اور نیوزی لینڈ کے 8 پوائنٹس ہونگے۔کیا یہ ممکن ہے؟کیویز کی حالیہ پرفارمنس بتاتی ہے کہ یہ بہت ہی مشکل ہے۔اب اگر ان میچز میں نیوزی لینڈ کوئی ایک میچ جیت جائے تو اس کے دس پوائنٹس ہونگے۔س کا نیٹ رن ریٹ پاکستان سے کہیں بہتر ہے اور پاکستان یہاں پییچھے ہوگا جیساکہ 2019 ورلڈکپ میں پاکستان کیویز کے سامنے نیٹ رن ریٹ سے ہی مات کھاگئے تھے۔
کرکٹ ورلڈکپ میں آج کا میچ،ایک نتیجہ ہرجانب شور برپاکردےگا،نیا جہاں ہوسکتا
دوسری صورت یہ ہے کہ جنوبی افریقا کے باقی میچز ایسے ہیں کہ وہ نیوزی لینڈ سے ہارے،بھارت سے ہارے تو اس کا آخری میچ افغانستان سے ہوگا۔یہاں دبائو ہوگا۔2 شکستوں کے باعث دبائو ہوگا۔وہ افغانستان سے ہارجائے تو اس کے بھی دس ہی پوائنٹس ہونگے
تیسری صورت یہ ہے کہ آسٹریلیا اپنے تمام 3 میچز انگلینڈ،بنگلہ دیش اور افغانستان سےہارجائے تو پاکستان تمام فتوحات کے ساتھ اس سے آگے ہوگا لیکن یہ بہت مشکل ہے،آسٹریلیا ایک میچ جیت کر پاکستان کے برابر ہوگا اوراس کا نیٹ رن ریٹ بھی بہتر ہے۔
اب بات یہ ہے کہ انگلینڈ اپنے تمام 4 میچزہی کیوں نہ جیت جائے تو اس کے بھی دس پوائنٹس ہونگے،وہ بھی ایک ناممکن راستہ دیکھ سکتا ہے۔بھارت کو ڈرانا ہوتو اس کے باقی4 میچز میں ناکامی فرض کریں تو وہ بھی پریشانی میں ہوگا۔اہم بات یہ ہے ان میں سے بہت سے فرض کردہ نتائج عجب لگتے ہیں،۔
اب یہ کہنا کہ اہلیت اور پوزیشن تو بات یہ ہے کہ اگر ان راستوں میں سے کوئی ایک راستہ کسی ٹیم کے ساتھ جا ملا تو جس ٹیم سے پاکستان کا ٹاکرا پڑے گا یا پھر وہ پاکستان سے پیچھے رہ جائے تو اہلیت تو ہوجائے گی،اس لئے کہ جو ٹیم پیچھے رہنے پر مجبور ہوگی تو وہ نا اہلی ہی ہوگی اور یہ کہ اوپر تلے 3 سے 4 میچز میں ہارکر ہی باہر ہوگی۔جیسا کہ پاکستان اب تک 4 میچز ہارچکا۔
ناقص امپائرنگ کرنے والوں کا پاکستان پر جرمانہ ،بابر اعظم مجرم قرار
ان کنڈیشنز میں یہ بھی ضروری ہے کہ سری لنکا،افغانستان اور نیدرلینڈز بھی اپنا کم سے کم ایک ایک میچ ایسا ہاریں جو پاکستان کے مفاد میں جاتا ہو۔