| | | | | | |

ناقص امپائرنگ کرنے والوں کا پاکستان پر جرمانہ ،بابر اعظم مجرم قرار

 

چنائی ،کولکتہ،کرک اگین ڈاٹ کام

ناقص امپائرنگ کرنے والوں کا پاکستان پر جرمانہ ،بابر اعظم مجرم قرار

پاکستان پر جرمانہ، جمعہ کو آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے لیگ میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف سلو اوور ریٹ پر ان کی میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

ایمریٹس آئی سی سی ایلیٹ پینل آف میچ ریفریز کے رچی رچرڈسن نے یہ پابندی اس وقت لگائی جب بابر اعظم کی ٹیم کو ہدف سے چار اوورز کم کروانے کا مجرم قرار دیا گیا ۔

آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.22 کے مطابق پلیئرز اور پلیئر سپورٹ پرسنل، جو کم از کم اوور ریٹ کے جرائم سے متعلق ہے، کھلاڑیوں کو مقررہ وقت میں گیند نہ کرنے پر ہر اوور پر میچ فیس کا پانچ فیصد جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔

بابر نے جرم کا اعتراف کیا اور مجوزہ سزا کو قبول کر لیا، اس لیے باقاعدہ سماعت کی ضرورت نہیں تھی۔

آن فیلڈ امپائر ایلکس وارف اور پال ریفل، تھرڈ امپائر رچرڈ ایلنگ ورتھ اور چوتھے امپائر رچرڈ کیٹلبرو نے یہ فیصلہ جاری کردیا ۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *