حیدرآباد،کرک اگین رپورٹ
آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں عبداللہ شفیق کی سنچری کے بعد محمد رضوان کی بھی شاندار سنچری۔پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ورلڈکپ ہسٹری میں نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ون ڈے ورلڈکپ میں پاکستان نے تاریخ کا بڑا ہدف عبور کیا ہے۔
بھارت کے شہر حیدرآباد دکن میں پاکستان نے کلاس دکھائی،کمال دکھائی۔ناقابل یقن ہدف حاصل کیا۔کپتان بابر اعظم سمیت 2 وکٹیں جلد گرنے کے باوجود پاکستان کی یہ جیت صرف رضوان اورعبداللہ کی سنچریز تھیں یا کچھ اور بھی۔
کرک اگین کا ماننا ہےکہ صرف سنچریز ہی نہیں بلکہ ایک اہم روایت نے پاکستان کی جیت میں اہم کردار اداکیا۔وہ تھا میگااایونٹ میں کبھی سری لنکا سے نہ ہارنے کی روایت۔سری لنکا کی پاکستان کو کبھی ورلڈکپ میچ میں نہ ہرانے کا سلسلہ۔آج بھی قاےئم رہا،روایت جیت گئی۔سری لنکا ہارگیا۔پاکستان ناقابل شکست رہا۔
حیدرآباد دکن میں سری لنکا کی ورلڈکپ میں پاکستان کے خلاف ہسٹری کی یہ 8 ویں شکست تھی۔یہ ہسٹری ہی تو تھی کہ اوپنر نہیں چلے،کپتان بابر اعظم نہ چلے،یہ ہسٹری ہی تو تھی کہ فخرزمان نہیں کھیلے،ان کی جگہ لینےوالے عبداللہ شفیق سنچری کرگئے۔
پاکستان نے اس سے قبل 265 رنزسے بڑا ہدف ورلڈکپ میں کبھی عبور نہ کیا تھالیکن آج ہسٹری نے مدد کی۔یہ ہسٹری ہی تھی کہ سری لنکن فیلڈرز ہر اہم مواقع پرکیچز ڈراپ کرتے پائے گئے۔
آئی سی سی ورلڈکپ 2023،پاکستان کی بیک پربڑی روایت،سری لنکاکو نئی امید،تبدیلی کنفرم
پاکستان نے ہدف 345 رنزکے تعاقب میں امام الحق 12 اور بابر اعظم دس کو 37 پر کھودیا۔اس کےبعد محمد رضوان اورعبداللہ شفیق نے تیسری وکٹ پر176 رنزکی شراکت بناکر نقشہ ہی بدل ڈالا۔103 بالز پر 113 کرنے والے عبداللہ شفیق آئوٹ ہوگئے۔سعود شکیل نے اس کے بعد رضوان کا ساتھ دیا،پاکستانی وکٹ کیپر نے اپنی سنچری مکمل کی۔4 بار انہیں چوٹ لگی۔چانسز بھی ملے لیکن سنچری کرگئے۔
پاکستان 34 بالز پر 37 رنزکی دوری پر تھا کہ سعود شکیل31 رنزبناکر چلے گئے۔رضوان کھڑے تھے۔پاکستان کو مدد ملی،ہدف10 گیندیں قبل پاکستان نے 4 وکٹ پر345 رنز کے ساتھ میچ پورا کرکے میچ 6 وکٹ سے جیت لیا،محمد رضوان 121 بالز پر 131 رنزپر ناٹ آئوٹ رہے،انہوں نے 3 چھکے اور 8 چوکے لگائے۔
اس سےقبل سری لنکا نے پاکستان کے خلاف 9 وکٹ پر 344 اسکور کا یوں نیا ریکارڈ بنایا کہ پاکستان کے خلاف بھارت کے 336 رنز سے زائداسکور کبھی نہ بنا تھا۔پتھم نشانکا 51 کرگئے۔کوشال پریرا صفر پرگئے، کوشال مینڈس اور سمارا وکراما نے 111 رنزکی شراکت بناکر مضبوط بنیاد فراہم کی ۔دونوں نے سنچریزکیں۔کوشال مینڈس 122 اورسمارا وکراما نے 108 رنزبنائے۔پاکستان نے آکری دس اوورز میں بیک کیا۔کم رنز دیئے۔سری لنکا کو 9 وکٹ پر 344 تک محدود کیا،ایک موقع پر 375 سے 395 رنزبنانے کی توقع تھی لیکن ڈیٹھ اوورز میں پاکستان نے کلاس دکھائی۔حسن علی نے 71 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔حارث رئوف کو 64 رنزکےعوض 2 وکٹیں ملیں۔