| | | | | | |

آئی سی سی ورلڈکپ 2023،پاکستان کی بیک پربڑی روایت،سری لنکاکو نئی امید،تبدیلی کنفرم

حیدرآباد دکن،کرک اگین رپورٹ

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 میں اگلے 2 میچز اب اگلے ہی روز 10 اکتوبر بروز منگل کو ہیں۔4 ٹیمیں بھارت کے 2 مختلف گرائونڈز میں ایکشن میں ہونگی۔ایک میچ صبح دس بجے شروع ہوگا۔دوسرا میچ دوپہر ڈیڑھ بجے کھیلاجائے گا۔

کچھ روز قبل پاکستان سری لنکا سے ہارا تھا،ایشیا کپ کا آخری سپر فو میچ لیکن کتنا بڑامجیسے سمی فائنل لیکن ہارگیا،زخم گہرا تھا،پاکستان فائنل سے باہر ہوا تھا،فیصلہ آخری بال پر ہواتھا تو کیا یہ خوف پاکستان پر اترچکا ہے،اس کا فیصلہ حیدرآباد دکن میں ہونے والا ہے۔

آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستان پہلا میچ جیتا لیکن سری لنکا ہارا ہے۔درست۔یہ بھی درست ہے کہ پاکستان کے پاس 2 پوائنٹس ہیں لیکن سری لنکا کے پاس کچھ نہیں لیککن یہ بھی حقیقت ہے کہ پاکستان پہلے میچ میں نیدرلینڈز جیسی ٹیم کے خلاف متعدد مواقع پر پھسل گیا۔ادھر سری لنکا اپنے خلاف ریکارڈ ورلڈکپ اسکور 428 بنواکر جس انداز میں کھیلا اور 326 پر اننگ مکمل کی۔یہ پاکستانی کارکردگی سے قدرے بہتر تھا۔

کرک اگین 2 روز قبل یہ نیوز بریک کرچکا ہےکہ پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی ہوگی۔فخرزمان کی جگہ عبداللہ شفیق کھیلیں گے۔باقی وہی ٹیم ہوگی جس نے پہلا  میچ کھیلا تھا۔

آئی سی سی ورلڈکپ،پاکستان ٹیم کی پریکٹس،اگلے میچ میں ایک تبدیلی کا فیصلہ ہوگیا

سری لنکن ٹیم میں مہیش تھیکاشنا کی انٹری ہوگی۔انہوں نے پہلا میچ نہیں کھیلا تھا۔

کیا یہ ممکن ہے کہ سری لنکا پاکستان کا ورلڈکپ تاریخ کا پرانا ریکارڈ تبدیل کرسکے گا،ہسٹری بدلے گی یا وہی رہے گی۔کیا یہ بات اہم نہیں ہےکہ سری لنکا پاکستان کے خلاف کبھی ورلڈکپ میچ نہیں جیت سکا۔8 میچز ہیں۔7 میں شکست ہے اور ایک میچ بے نتیجہ ہے۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *