| | |

پاکستانی ٹیسٹ کپتان شان مسعود کی کائونٹی کرکٹ میں دھماکے دار سنچری

برمنگھم،کرک اگین رپورٹ

Getty Images

پاکستانی ٹیسٹ کپتان شان مسعود کی کائونٹی کرکٹ میں دھماکے دار سنچری۔انگلش کائونٹی میں پاکستان ٹیسٹ کپتان شان مسعود کا اس سیزن میں بھی شاندار آغاز۔یارک شائر کی کپتانی کرنے والے لیفٹ ہینڈ بیٹر نے سنچری جڑدی ہے۔

نمبر 3 پوزیشن پر کھیلتے ہوئے شان مسعود نے 184 بالز پر 140 رنزکی اننگ کھیلی۔ان کی ٹیم یارک شائر 79.3 اوورز میں 326 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔گلوسٹر شائر کے زمان اختر نے 89 رنز دے کر 5 وکٹیں لیں۔فرسٹ کلاس کیریئر میں شان مسعود کی 26 ویں سنچری ہے۔

جواب میں گلوسٹر شائر کے28 پر 2 پویلین لوٹ چکے تھے۔کائونٹی چیمپئن شپ ڈویژن ون کے میچ کا پہلا روز ختم ہوگیا تھا۔میچ برمنگھم میں کھیلاجارہا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *