کرکٹ ورلڈکپ 2023،انگلینڈ دھرم شالہ کی چوٹی سرکرنےکیلئے پریشان،بنگلہ دیش کا گہرا اطمینان،وجہ ظاہر
دھرم شالہ،کرک اگین رپورٹ
کرکٹ ورلڈکپ 2023،انگلینڈ دھرم شالہ کی چوٹی سرکرنےکیلئے پریشان،بنگلہ دیش کا گہرا اطمینان،وجہ ظاہر۔بہت عجب بات ہوگی،یہاں ورلڈکپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے ایک میچ میں بنگلہ دیش نے افغانستان کو اپنے اسپنرزکی مددسے قابوکیا تھا لیکن انگلینڈ اسی دھرم شالہ میں ایک اضافی سیمر کے ساتھ جارہاہے۔ورلڈکپ کی سب سے اونچی چوٹی یا مقام دھرم شالہ ہی ہے۔پہاڑوں میں گھر اسٹیڈیم میں انگلینڈ کو یہ پہاڑیاں سرکرنے کی ضرورت ہے۔پہلے میچ میں نیوزی لینڈ سے یکطرفہ شکست کے بعد کامیابی ضروری ہے۔بنگلہ دیش جس نے 2015 ورلڈکپ میں چٹاگانگ اور 2015 ورلڈکپ میں ایڈیلیڈ اوول میں انگلینڈ کو شکست کے زخم دیئے تھے،وہ اب بھی گری ہوئیا نگلش ٹیم کو ان پہاڑیوں کے درمیان پیسنے کیلئے پرامید ہے۔دونوں کا ورلڈکپ تاریخ میں ون ڈے ریکارڈ 2-2 سے برابر ہے اور یہ ریکارڈ بنگلہ دیش کو مزید اچھلنے کا موقع دے گا۔بین سٹوکس کے میچ نہ کھیلنے کی نیوز پہلے ہی دی جاچکی ہے۔
آئی سی سی ورلڈکپ 2023،پاکستان کی بیک پربڑی روایت،سری لنکاکو نئی امید،تبدیلی کنفرم
دھرم شالہ کی پچ نئی ہوگی،بنگلہ دیش افغانستان میچ سے یکسر ہٹ کر لیکن بنگلہ دیش کو یہاں تھنڈے موسم میں ایک میچ جیتنے کا تجربہ ہے۔آئوٹ فیلڈ خراب ہے۔انگلش کپتان جوس بٹلر پہلےہی خبردار کرچکے ہیں۔انگلش کھلاڑی ڈائیو نہیں لگائیں گے،بنگلہ دیچ کیلئے یہ بات مفید ہوگی۔،جونی بیئرسٹو کا 100 واں ونب ڈے میچ ہوگا۔
یہاں کی پچ اور روایت عجب ہیں۔6 مٰں سے 4 میچزمیں بعد میں بیتنگ کرنے والی ٹیمیں جیتی ہیں۔انگلش ٹیم میں ایک تبدیلی ہوگی۔اسپن آل رائونڈر معین علی کجہ پیسر ریس ٹوپلی لیں گے۔جونی بیئرسٹو اور ڈیوڈ میلان اوپننگ کریں گے۔جوئے روٹ،ہیری بروک،جوس بٹلر اور لیام لونگسٹن مڈل آرڈر میں ہونگے۔سام کر،کرس واکس،مارک ووڈ،عادل رشید اور ریس ٹوپلی ایکشن میں ہونگے۔
بنگلہ دیش بنام انگلینڈ میچ منگل 10 اکتوبر صبح دس بجے شروع ہوگا۔انگلینڈ فیورٹ مگر خوفزدہ ہے۔بنگلہ دیش پہلی بار ہائی مورال کے ساتھ اترے گا اور اپ سیٹ رزلٹ دے سکتا ہے۔