دھرم شالہ ،کرک اگین رپورٹ
کرکٹ ورلڈکپ 2023،آج ڈچ اور پروٹیز آمنے سامنے،جنوبی افریقا ورلڈٹی 20 شکست سے خوفزدہ۔آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 میں آج بھی ایک میچ ہے۔منگل 17 اکتوبر کو خوفزدہ کرنے والی آئوٹ فیلڈ دھرم شالہ میں مقابلہ ہوگا۔یہ میچ ہے ایونٹ کی اب تک کی طاقتور ترین جنوبی افریقا کا کمزور ٹیم نیدر لینڈز سے۔اٖفغانستان کی انگلینڈ کے خلاف بڑی جیت کے بعد کرکٹ فینز اب یہ سوال کرنے لگے ہیں کہ کیا نیدرلینڈز جنوبی افریقا کے خلاف کچھ ایسا ویسا کرپائےگا۔
کرکٹ ورلڈکپ یا ہزیمت ورلڈکپ،چھت فینز پر آگری،درجنوں اگلے ممکنہ واقعات،آئی سی سی پرسٹیبلشمنٹ
سوال اس لئے بنتا ہے کہ گزشتہ سال ہی کی تو بات ہے،جب آسٹریلیا میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقا ٹیم نیدر لینڈ سے اپ سیٹ شکست سےدوچار ہوئی اور ٹورنامنٹ سے باہر ہوئی تھی۔تو یہ ہے وہی ٹیم جس کے پاس جیتنے کا جذبہ ہوگا اور جنوبی افریقا کے پاس شکست کا خوف۔
ایک فرق ہے۔وہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ تھا یہ ففٹی اوورزز کا طویل فارمیٹ ہے،اس لئے ہالینڈ کیلئے ٹی ٹوئنٹی گیم کی طرح قابو کرنا آسان نہ ہوگا۔جنوبی افریقا اور نیدرزلینڈز اس ورلڈکپ میں اپنا تیسرا میچ کھیل رہے ہیں۔جنوبی افریقا اگر ایک رن سے بھی جیتا تو فتح کے ساتھ وہ ٹیبل پرپہلے نمبر پر آجائے گا۔
بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹانے کی باتیں،محمد یوسف کا بڑا جواب،عمران خان کی مثال ساتھ
دھرم شالہ میں اب تک 2 ورلڈکپ میچزہوئے،ہربار ٹیم کو میچ سے زیادہ آئوٹ فیلڈ کی فکر رہی،آج بھی ایسا ہی ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج دوپہر میں بارش کا امکان ہے۔
میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوگا۔