عمران عثمانی
کرکٹ ورلڈکپ 2023،پہلا میچ 5اکتوبر کو،کسی کو یاد ہے،1996 ورلڈکپ کا پہلا میچ احمد آباد ہی میں کس کا ہوا،کون جیتا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ کسی کو یاد ہے،آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کا آغاز وہاں اور ویسے ہی ہوریا ہے جیسا کہ چھٹے ورلڈکپ 1996 کا ہوا تھا۔،مقام احمد آباد ہی تھا،اسٹیڈیم گجرات کرکٹ اسٹیڈیم تھا۔اس ایونٹ کا آغاز ڈرامائی تھا۔14 فروری 1996 کو کھیلاگیا یہ میچ نیوزی لینڈ نے11 رنز سے جیت لیا تھا۔میچ کا ٹاس انگلینڈ جیتا تھا لیکن اس کا فیصلہ درست نہ رہا تھا۔
ورلڈکپ کہانی،کیویز مقدر کے ستاروں کا گردش نامہ،مسلسل 2 فائلنز،نیوزی لینڈ اب کی بار باری لے جائے گا
ویسے دونوں ٹیمیں اس سے قبل 2007 ورلڈکپ میں اپنا پہلا میچ ایک دوسرے کے خلاف کھیل چکی ہیں لیکن وہ ورلڈکپ کے آغاز کا پہلا دن نہیں تھا بلکہ چوتھا دن 16 مارچ کا تھا۔سب سے پہلے یہ دونوں ٹیمیں 1983 کے تیسرے ورلڈکپ کا پہلا میچپہلے دن 9 جون کو کھیلی تھیں۔
اب نتائج یہ ہیں کہ 1996 میں نیوزی لینڈ 11 رنز سے جیتا تھا اور 2007 میں بھی 6 وکٹوں سے کامیاب ہوا تھا۔انگلینڈ کو 1983 میں 106 اسکور کی جیت ملی تھی۔
ورلڈکپ کہانی،اب کس کی باری،انگلینڈکیلئے دفاع کیسے ناممکن،کہاں کھڑا ہے،مفصل جائزہ
دفاعی چیمپئن انگلینڈ ایک روزہ کرکٹ کی بہترین ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف مدمقابل ہو گی۔ یہاں سے ورلڈ کپ 2023 کا سفر شروع ہو رہا ہے۔ دونوں ٹیمیںمدمقابل ہوں گی۔ انگلینڈ فائنل اور نیوزی لینڈ بھی فائنل کا امیدوارہوگا،کیونکہ دونوں نے آخری ورلڈکپ فائنل کھیلا تھا۔ نیوزی لینڈ نے ہمیشہ انگلینڈ کو 50 اوورز کی کرکٹ میں ناکوں چنے چبانے پر مجبور کیا ہے۔ اب تک کھیلے گئے 95 میچوں میں44-44 سے برابری ہےلیکن ایک ٹائی میچ کو دیکھاجائے،اس کا نتیجہ سامنے رکھیں تو پھر انگلینڈ کی 45 فتوحات اور نیوزی لینڈ کی44 بنتی ہیں۔ ورلڈ کپ تاریخ دیکھی جائے تو انگلینڈ ٹیم کے لئے انتہائی بھیانک تھی لیکن گزشتہ ورلڈکپ میں بدلی،جب انگلینڈ رائونڈ میچ سمیت فائنل میں فاتح قرار پایا ۔ انگلش ٹیم 1975 سے 83 تک کھیلے گئے پہلے 3 میچوں میں کامیاب رہی ، اس کے بعد 2015 ورلڈکپ تک نیوزی لینڈ مسلسل 5 میچز جیئتا۔چنانچہ بلیک کیپس کو اب سبقت نہیں رہی ہے۔۔
انگلش کرکٹ ٹیم کو نہایت خطرناک بیٹنگ و باؤلنگ اٹیک کا سامنا ہو گا۔ دیکھنا ہو گا کہ انگلش ٹیم 36 سال سے مسلسل 5 ورلڈ کپ میچ ہار کر 2019 میں نیوزی لینڈ کو ہرانے میں کامیاب ہوئی تھی۔
نیوزی لینڈ
باہمی مقابلے
95
44
44
ان میں 3 میچز ٹائی۔4 بے نتیجہ رہے۔
باہمی ورلڈ کپ مقابلے
10
5
5
احمد آباد میں 5 اکتوبر کو نیا کرکٹ اسٹیڈیم نرندرا مودی کرکٹ اسٹیڈیم میزبان ہوگا۔ایک لاکھ 35 ہزار کی گنجائش والے اسٹیڈیم میں یہ پہلا میچ ہوگا جو اس ورلڈکپ سے میگا ایونٹ کی میزبانی کی فہرست میں ہوگا۔انگلینڈ بنام نیوزی لینڈ میچ دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوگا۔موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔بیٹنگ پچ ہوگی۔انگلینڈ فیورٹ کے طور پر آغاز کرے گا لیکن نیوزی لینڈ فاتحانہ آغاز کرسکتا ہے۔ایک بڑے اپ سیٹ نتیجہ کے ساتھ ،ایک بڑے دھماکے کے ساتھ۔