احمد آباد:کرک اگین رپورٹ
کرکٹ ورلڈکپ 2023 شروع،احمد آباد میں پہلے میچ کا ٹاس ہوگیا۔کرکٹ بریکنگ نیوز اور کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی کے 13 ویں ورلڈکپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا۔آج جمعرات 5 اکتوبر کو انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیمیں نریندرا مودی اسٹیڈیم میں اترچکی ہیں اور اس کے لئے ٹاس بھی ہوگیا ہے۔دنیا کے بہترین کھلاڑی ون ڈے کرکٹ کے سب سے بڑے اعزاز کیلئے آج سے جنگ لڑیں گے۔
آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ کا یہ وہ ایونٹ ہے کہ جس کا چیمپئن بننا خوب ہوتا ہے۔اس میں دس ٹیمیں شریک ہیں۔افغانستان،آسٹریلیا،بنگلہ دیش،انگلینڈ،نیوزی لینڈ،نیدرلینڈز،جنوبی افریقا،پاکستان،سری لنکا اور میزبان بھارت میں چیمپئن کی جنگ ہے۔پاکستان اپنا پہلا میچ کل کھیلے گا۔
بھارت میں آج سے شروع ہونے والے میگا ایونٹ میں بابر اعظم پہلی بار ورلڈکپ میں کپتانی کریں گے،روہت شرما کا بھی بطور کپتان پہلا ورلڈ کپ ہوگا۔جوس بٹلر اور پیٹ کمنز انگلینڈ اور آسٹریلیا کیلئےکپتانی کریں گے۔باووما جنوبی افریقا کیلئے پہلی بار ورلڈکپ کپتانی کریں گے۔کین ولیمسن اور شکیب الحسن پہلے ہی اپنے ممالک کی کپتانی کرچکے ہیں۔
نیوزی لینڈنے ٹاس جیت کر پہلے انگلینڈ کو بیٹگ کی دعوت دی ہے۔