عمران عثمانی
آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کےکیگ میچز مکمل ہوگئے ہیں،45 میچز میں 10 ٹیموں نے حصہ لیا۔سب سے زیادہ میچز بھارت نے 9 جیتے،وہ ناقابل شکست تھا۔18 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن تھی۔جنوبی افریقا اور آسٹریلیا نے 2،2 میچز ہارے اور 7،7 جیتے لیکن جنوبی افریقا نیٹ رن ریٹ بہتری کے سبب دوسرے اورآسٹریلیا تیسرے نمبر پر رہا۔نیوزی لینڈ نے 5 فتوحات کے ساتھ اکیلے 10 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن بنائی۔
پاکستان اور افغانستان کی 4،4 فتوحات تھیں لیکن پاکستان نیٹ رن ریٹ کے سبب 5 ویں نمبر پر آیا۔افغانستان کا چھٹا نمبر بنا۔انگلینڈ 3 فتوحات کے 6 پوائنٹس کے ساتھ 7 ویں نمبر پر رہا۔بنگلہ دیش ،نیدرلینڈز اور سری لنکا نے 2 ،2 میچز جیتے ،4 پوائنٹس پر رہے۔بنگلہ دیش بہتر نیٹ رن ریٹ پر 8 ویں نمبر پر رہا۔یوں سری لنکا 9 ویں اور نیدرلینڈز 10 ویں نمبر پر آئے۔سری لنکا اور نیدرلینڈز آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 سے باہر نکل گئے۔
اس ورلڈکپ میں اب تک اسپنرز میں افغانستان اور بھارتی سپنرز نے 32،32 وکٹیں لیں۔آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے اسپنرز کی وکٹیں 27 تک گئیں۔بنگلہ دیش کے اسپنرز کی25 اورانگلینڈ کے سپنرز نے 24 وکٹیں لیں۔
بھارت کا سیمی فائنل میں مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا۔آسٹریلیا اور جنوبی افریقا سیمی فائنل کھیلیں گے۔