چنائی،کرک اگین رپورٹ
کرکٹ ورلڈکپ 2023پوائنٹس ٹیبل،پاکستان اب ببھی سیمی فائنل کھیل سکتا مگر کیسے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبر یہ ہے کہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 میں پاکستان کی شکست،جنوبی افریقا کی فتح کے بعد کرکٹ ورلڈکپ پوائنٹس ٹیبل پر نئی صورتحال ہوئی ہے۔جنوبی افریقا بھارت کے برابر 10 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر آگیا ہے،پہلی پوزیشن اس لئے ہوگئی ہے کہ اس کانیٹ رن ریٹ بھارت سے بہتر ہے۔بھارت کی دوسری پوزیشن ہے۔نیوزی لینڈ 8 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور آسٹریلیا 6 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔سری لنکا 4 پوائنٹس کے ساتھ 5 ویں اور پاکستان اسی تعداد کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔
کرکٹ ورلڈکپ 2023میں پاکستان کے باقی میچزکا شیڈول،سیمی فائنل کا آخری راستہ کیا
اس ساری صورتحال میں پاکستان کیلئے سیمی فائنل ناممکن سا ہوگیا ہے،چونکہ کمزور امکانات کے درجہ میں کچھ باقی ہے،اس لئے کمزور سی بات ہے لیکن ہےنا،مثال کے طور پر آسٹریلیا اپنے اگلے میچزانگلینڈ، نیوزی لینڈ ، بنگلہ دیش،افغانستان سے ہار جاتا ہے تو پاکستان اب بھی سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے،لیکن اس کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔
یہ ہے ٹیم پاکستان، سنسنی خیزی،تیزی کی انتہا، ورلڈکپ کا نکتہ عروج،گرین کیپس کا سفر تمام
اسی طرح نیوزی لینڈ کی بات کرلیں کہ وہ سارے میچز ہارے سوائے آسٹریلیا کے تو پاکستان کے پاس راستہ ہوگا لیکن یہ بھی آسان نہیں ہے۔
آسان الفاظ میں پاکستان آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے سیمی فائنل سے باہر ہوچکا ہے لیکن کمزور درجہ میں انگلینڈ کی طرح اس کے پاس معمولی چانسز ہیں جو کہ قابل عمل نہیں ہیں۔