| | | | | | | | | | | |

کرکٹ ورلڈکپ 2023میں پاکستان کے باقی میچزکا شیڈول،سیمی فائنل کا آخری راستہ کیا

کرک اگین رپورٹ

کرکٹ ورلڈکپ 2023میں پاکستان کے باقی میچزکا شیڈول،سیمی فائنل کا آخری راستہ کیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کی رواں آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 میں شکستوں کی ہیٹ ٹرک ہوگئی ہے۔بھارت اور آسٹریلیا کے بعد اب افغانستان سے شکست ہوئی ہے اور 5 میچز میں 2 فتوحات شروع کی موجود ہیں اور 4 پوائنٹس ہیں۔پاکستان کے باقی میچز جنوبی افریقا،بنگلہ دیش،نیوزی لینڈ اور انگلینڈ سے باقی ہیں۔

شیڈول کے مطابق پاکستان نے جمعہ 27 اکتوبر کو جنوبی افریقا سے کھیلنا ہے۔منگل 31 اکتوبر کو بنگلہ دیش سے میچ ہوگا۔ہفتہ 4 نومبر کو نیوزی لیینڈ سے میچ ہوگا۔ہفتہ 11 نومبر کو پھر انگلینڈ سے آخری میچ ہوگا۔یوں پاکستان کا آخری ہفتہ خراب بھی گزرسکتا ہے،اگر ٹیم اس سے قبل کوئی ایک میچ بھی ہارگئی۔

کرکٹ ورلڈکپ پوائنٹس ٹیبل پر انگلینڈکا آخری نمبر،پاکستان اپنی پوزیشن پر ،کیا ہوا،ہوگا کیا

پاکستان کے لئے آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے سیمی فائنل کیلئے اب کیا بچا ہے۔تمام 4 میچز کی فتوحات شرط ہے۔تب جاکر 12 پوائنٹس ہونگے۔ساتھ میں جنوبی افریقا یا آسٹریلیا میں سے کسی ایک کی ایسے ہی مسلسل شکستیں بھی ضروری ہونگی۔یہی ایک صورت ہے۔تمام میچز جیتے تو کسی بھی ٹیم کے برابر  پوائنٹس ہونگے تو نیٹ رن ریٹ بہتر کرنا پڑے گا۔

تم ورلڈکپ سے باہر نکلو،افغانستان کی پاکستان پر دھماکہ دار فرد جرم،جمعہ مقرر

پاکستان کے سیمی فائنل کھیلنے کے امکانات زیادہ نہیں ہیں،اس لئے کہ ٹیم کا مومنٹیم نہیں بن رہا،کھلاڑی کی باڈی لینگویج مثبت نہیں ہے۔جارحیت نہیں ہے۔پلیئرز میں یکجہتی دکھائی دیتی نہیں ہے۔زبردستی کے پلیئرز اسامہ میر،حسن علی اس لائق نہیں ہیں کہ ون ڈے میچز کھیلیں۔اسی طرح حارث رئوف مکمل فلاپ ہیں۔بائولنگ لائن تباہ ہے۔کوئی بھی ٹیم اٹھاکر باہر پھینک سکتی ہے۔

پھر بھی امیدباقی ،اس پر آپ جنوبی افریقا اور بنگلہ دیش کو پہلے ہرائیں۔پھر نیوزی لینڈ سے جیتین،آخری ہفتہ کو یاد گار اور سنسنی خیز بنائیں اور پھر انگلینڈ سے کھیلیں۔جیتیں یا ہاریں۔کم سے کم اگلے 3 میچز جیت کر پاکستانیوں کا ورلڈکپ 11 نومبر تک زندہ رہ سکتا ہے۔دوسرے الفاظ میں ہمارا ورلڈ کپ 27ا کتوبر کو جنوبی افریقا سے شکست کے ساتھ ہی ختم ہوسکتا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *