| | |

پروفیسربھولنے کے بعد جلدی میں،جرمانہ ہوسکتا

لاہور،کرک اگین رپورٹ

پروفیسربھولنے کے بعد جلدی میں،جرمانہ ہوسکتا۔ایسا لگتا ہے کہ پاکستان کے پروفیسر بھول گئے لیکن تاریخ ختم ہونے سے پہلے پہلے حساب کتاب سیدھا کرکے شاید کسی جرمانے سے بچ گئے ہوں۔

محمد حفیظ کی شادی کی 12 مئی کو ہوئی تھی،ایسا 16 برس قبل آج کے روز ہوا تھا۔پاکستانی پروفیسر ہر سال سوشل میڈیا پر اس کی سالگرہ مناتے آئے ہیں،ساتھ میں ہربار تصویر بھی شیئر کیا کرتے ہیں۔

اس سال آج کے روز کا دن کا گزر گیا،رات بھی شروع ہوگئی۔تاریخ بدلنے میں 1 گھنٹہ باقی تھا کہ انہوں نے ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرکے کسی جرمانے یا کھنچائی سے بچنے کی کوشش کی ہے۔دیکھنا ہوگا کہ کامیاب ہوتے ہیں یا نہیں۔

کنگ خان صحرائی کرکٹ کے بھی بادشاہ،ابو ظہبی فرنچائز بھی سلطنت کا حصہ بن گئی

محمد حفیظ نے اب سے چند منٹ قبل لکھے گئے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ نازیہ حفیظ کو شادی کی 16 ویں سالگرہ مبارک ہو۔مجھ سے پیار کرنے اور دیکھ بھال کا شکریہ۔

ویسے سابق پاکستانی آل رائونڈر نے اس بار الفاظ بھی مختصر لکھے ہیں،ایسا لگتا ہے کہ جیسے انہیں بہت جلدی ہو۔یہ ایسے موقع پر ہی ہوتی ہے جب وقت ہاتھ سے نکلا جارہا ہو۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *