| | | | | | |

ایشیا کپ 2022 کرمنل ایکٹ سے بگ کرائم تک پہنچ گیا

دبئی،کرک اگین رپورٹ

ایشیا کپ بھی نئی نئی اصلاحات متعاف کروارہا ہے۔کرکٹ کے لئے یہ الفاظ استعمال ہوں تو ذہن فوری پیچھے جاتا ہے کہ پھرکسی نے بڑی غلطہ کردی،پھر کوئی ریڈار پر آگیا۔2022 کے ایشیا کپ میں ایسا نہیں ہے لیکن کمال الفاظ استعمال ہورہے ہیں۔کرمنل ایکٹ کے بعد اب بگ گرائم کی گونج ہوئی ہے۔

دبئی کرکٹ اسٹیڈیم  میں ڈوآرڈائی میچ میں شکست کے بعد بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن نے واشگاف الفاظ میں کہا ہے کہ ہماری شکست بگ گرائم کا نتیجہ ہے اور ایسا ہوا ہے۔

سری لنکا کے خلاف بنگلہ دیشی ٹاپ اسپنر مہدی حسن نے 2 نو بالز کیں۔پہلی نو بال 7 ویں اوور میں کی،جب ان کی اننگ کی شروعات تھیں،وہ آئوٹ ہوگئے تھے لیکن نوبال نے بچالیا۔دوسری نو بال مہدی حسن نے آخری اوور کی دوسری بال کی،جب اس بال پر بیٹرزنے دوڑ کر 2 رنزبنائے۔اب ایک رن باقی تھا کہ اتنے میں میدان میں سائرن بج اٹھے۔بڑی سکرین پر نوبال شو ہوئی اور گیم اوور۔

ایشیا کپ 2022،تھرڈامپائر کاسوموٹو ایکشن،نوبال نے میچ ختم کروادیا

بنگلہ دیشی کپتان کہتے ہیں کہ کوئی کپتان نوبال نہیں چاہتا۔اپنے بائولرز سے تو یہ توقع نہیں کرتا لیکن اگر کوئی اسپنر نوبال کرے تو یہ بگ کرائم ہے۔شکیب الحسن کہتے ہیں کہ ہم نے بہت سی وائیڈ بالز کیں۔بو بالز کیں۔فالتو اسکور دیئے۔اس کے بعد کیسے جیت سکتے ہیں۔ہماری ٹیم ڈسپلن میں نہیں رہی۔دبائو میں نہ کھیل سکی،اس لئے ہارگئی۔

اس سے قبل پاکستان کے سابق کپتان محمد حفیظ نے قومی ٹی وی پربیٹھ کر پی سی بی کے بارے میں کرمنل ایکٹ کے الفاظ اس وقت استعمال کئے تھے،جب پی سی بی نے شاہین شاہ آفریدی کو گھٹنے کے علاج کے لئے دبئی سے  انگلینڈ بھجوایا تھا۔اس سے قبل ٹیم کے ساتھ رکھاجارہا تھا۔حفیظ نے کہا تھا کہ پی سی بی نے مجرمانہ غفلت کی۔پیسر ان فٹ ہیں،سنجیدہ ان فٹ ہیں۔اسے کرمنل ایکٹ کہتے ہیں جو پی سی بی نے کیا ہے۔ایشیا کپ نے کرکٹ فینز کو کرمنل ایکٹ سے بگ گرائم تک پہنچادیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *