| | |

بابر اور محمد آصف میں کیا چل رہا،کپتان کے والد کا بڑا انکشاف آگیا

کرک اگین رپورٹ

بابر اور محمد آصف میں کیا چل رہا،کپتان کے والد کا بڑا انکشاف آگیا۔سوشل میڈیا پر 24 گھنٹوں سے بابر اعظم اور محمد آصف میں کیا چل رہا ہے،مسلسل دیکھنے والے سمجھ رہے ہیں لیکن جن کو علم نہیں تو ان کے لئے وضاحت ہے کہ بابر اعظم کی جانب سے براہ راست کوئی جواب نہیں آیا،ان کے والد نے جواب دیا ہے۔

پہلے یہ جان لیں کہ سابق پاکستانی پیسر محمد آصف نے یہا کہا تھا کہ وہ اب بھی ٹی ٹوئنٹی میں بابر اعظم کو میڈن اوور ڈال سکتے ہیں۔میں نے بابر اعظم کو صرف دو گیندوں کا سامنا کرنے کے بعد ٹرائلز میں منتخب کیا، آپ ان کے والد سے پوچھ سکتے ہیں کہ میں نے بابر کو زیڈ ٹی بی ایل ٹرائلز میں منتخب کیا تھا۔ میں بہت زیادہ درجہ بندی کرتا ہوں، وہ ملک کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہیں لیکن رضوان پر دباؤ ڈالتے ہیں۔ میں آج بھی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بابر اعظم کو میڈن اوور کر سکتا ہوںآصف نے ایک ایکس اسپیس میں کہا تھا۔

اب ان کے والد کا جواب ہے کہ اس ٹرائلز سے قبل ایک کلب میچ میں بابر اعظم نے آصف کی ٹیم کے خلاف 84 رنزبنائے،اس میں بابر نے محمد آصف کو 11 چوکے لگائے تھے،جب بابر آئوٹ ہوکر واپس آیا تو بہت دکھی تھا،میں نے پوچھا تو وہ بولا کہ فیلڈ میں آصف نے برا بولاہے تو میں نے کہا کوئی بات نہیں،تم بھی اسے 11 چوکے مارے ہیں۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم میں کنٹریکٹ،عدم ادائیگی کی کھچڑی،بائیکاٹ دھمکی پر کون حرکت میں

بابر کے والد نے تصدیق کی ہے کہ ٹرائلز میں آصف علی نے کہا تھا کہ اس کا کیا ٹرائل لینا ،اس نے تو مجھے 11 چوکے لگائے تھے،اسے منتخب کرو،یہ ان کی بڑی نیکی ہے کہ ہمیں 17 ہزار ماہانہ کی بنیادی نوکری اور کرکٹ ملی۔بابر اس نیکی کو یاد رکھتا ہے،آصف کا احترام کرے گا،اگر کبھی سامنا ہوا تو میڈن اوور کھیل دے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *