| | | | | | |

پاکستانی ویمن کرکٹر کیوی پیسر ٹرینٹ بولٹ کے پاس پہنچ گئیں

کرک اگین رپورٹ

Twitter Image

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی رکن نیوزی لینڈ کے پیسر ٹرینٹ بولٹ کے پاس پہنچ گئی ہیں۔دونوں میں خوب گب شپ۔

قومی ٹیم ان دنوں نیوزی لینڈ کے دورے پر ہے،جہاں آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کپ کے ابتدائی 2 میچزمیں اسے ناکامی ہوئی ہے۔پہلے میچ میں بھارت اور دوسرے میں آسٹریلیا نے ہرادیا تھا۔نیٹ رن ریٹ اتنا برا ہے کہ ٹیبل پر آخری نمبر ہے۔اسی دوران ٹیم کی ایک رکن دنیا کے مانے ہوئے کیوی پیسر ٹرینٹ بولٹ کے پاس جاکھڑی ہوئی ہیں۔

ویمنز ورلڈ کپ،ویسٹ انڈیز نے نئی تاریخ رقم کردی،تاریخ میں پہلی بار انگلینڈ ناکام

ٹرینٹ بولٹ نیوزی لینڈ ٹیم سے باہر ہیں،حال ہی میں جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کھیل نہیں سکے،انجری کی وجہ سے اپنی ریکوری پلان پر ہیں،اسی سلسلہ میں جم میں ٹریننگ کررہے ہیں۔

پاکستانی کھلاڑی فاطمہ ثنا نے بھی جم میں ٹریننگ کی،اپنی فٹنس مسائل ڈسکس کئے،ساتھ میں کیوی پیسر سے اہم ٹپس بھی لی ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *