| | | | | |

پی سی بی کے ساتھ کوئی اور بھی کراچی کا شکر گزار

لاہور،کرک اگین رپورٹ،پی سی بی میڈیا ریلیز

Twitter Image

پی سی بی کے ساتھ کوئی اور بھی کراچی کا شکر گزار۔غیر ملکی ٹی وی پریزنٹر  بھی پیش پیش ۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے پہلے مرحلے میں بھرپور تعاون کرنے پر کراچی کے شائقینِ کرکٹ، ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا شکریہ ادا کیا ہے۔لیگ کا پہلا مرحلہ 27 جنوری سے 7 فروری تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا گیا۔

ڈائریکٹر ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ کراچی میں کھیلے گئے ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے پہلے مرحلے کے دوران بھرپور تعاون کرنے پر وہ پی سی بی کی جانب سے تمام سول اور سیکیورٹی ایجنسیز کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں، جنہوں نے میچز کے کامیاب انعقاد کے لیے ایک محفوظ ماحول فراہم کیا۔

دورہ پاکستان،آسٹریلیا کے 18 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان،چند حیران کن نام

انہوں نے کہا کہ وہ اس موقع پر اسٹیڈیم کا رخ کرنے والے تمام تماشائیوں کو بھی مبارکبادپیش کرنا چاہتے ہیں جنہوں نے محدود تعداد میں داخلے کی اجازت کے باوجود نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں زبردست کرکٹ ماحول بنائے رکھا۔ اس دوران شہر کراچی کے باسیوں نے میدان میں پھینکی گئی ہر گیند کو خوب سراہااور اس ایونٹ سے پوری قوم کی جذباتی وابستگی کی بھرپور عکاسی کی۔

سلمان نصیر نے کہا انہیں علم ہے کہ قواعد کے مطابق بارہ سال سے کم عمر بچوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہیں تھی مگر انہیں یقین ہے کہ 12 سے 16 مارچ تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شیڈول پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ٹیسٹ میچ کے لیے ہر عمر کے تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی سی بی اپنے مداحوں کی قدر اور ان کا احترام کرتا ہے۔وہ اس موقع پر ایونٹ کے پہلے مرحلے میں انتھک محنت سے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے والے پی سی بی کے تمام عملہ کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *