| | | | |

جیسن رائے کی اننگ،پی ایس ایل کے انگلینڈ میں چرچے ہی چرچے

کراچی،لندن :کرک اگین رپورٹ

جیسن رائے کی اننگ،پی ایس ایل کے انگلینڈ میں چرچے ہی چرچے۔پاکستان سپر لیگ 7 میں آتے ہی جیسن رائے نے وہ کردیا کہ اس سے جہاں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پوائنٹس حاصل کرنے والی ٹاپ ٹیموں میں آگئی ہے،وہاں انگلینڈ میں بھی پی ایس ایل کو نئی پرواز لگ گئی۔جیسن رائے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کوئٹہ کے لئے کھیل رہے تھے،حریف لاہور قلندرز پٹ رہے تھے لیکن ایسا لگتا ہے کہ انگلینڈ میں ٹاپ کرکٹ حلقوں کی نگاہیں پی ایس ایل پر مرکوز تھیں۔

کوئٹہ کی کمک چمک میں تبدیل،جیسن رائے کی سنچری،متعدد اعزاز،بڑا ریکارڈ1 رن کی کمی سے رہ گیا

سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے کہا ہے کہ جیسن رائے کی اس اننگ کو دیکھنا اچھا لگا،میرے خیال میں ٹاپ آرڈرز میں وائٹ بال کرکٹ کوکھیلنے میں ان سے بہتر کوئی بیٹر موجود نہیں ہے۔

دوسری جانب انگلینڈ کے کرکٹ فینزبارمی آرمی نےٹویٹ کیا ہے کہ پی ایس ایل میں جیسن رائے سے زیادہ بلندی پر اس وقت کوئی اور نہیں ہے۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ سے بھی جیسن رائے اور پی ایس ایل کی تعریف کی گئی ہے۔

جیسن رائے کی اننگ کی تفصیلات کے لئے اوپر دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *