| | | | | | | |

کوئٹہ کی کمک چمک میں تبدیل،جیسن رائے کی سنچری،متعدد اعزاز،بڑا ریکارڈ1 رن کی کمی سے رہ گیا

کراچی ،کرک اگین رپورٹ

Twitter Image

جیسن رائے۔یہ تھی وہ کمک جس کا ذکر 2 روز قبل کرک اگین نے یہاں کیا تھا۔ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے رنگ ہی بدل گئے۔جیسن رائے نے آتے ہی سنچری جڑ دی،205 اسکور کا ہدف آسان تر بنادیا۔انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے جیسن رائے ملک کی نمائندگی کے لئے ویسٹ انڈیز کے دورے پر تھے،وہاں سے واپسی کے بعد انہوں نے کوئٹہ کے لئے آج پہلا میچ کھیلا۔

جیسن رائے کی شاندار سنچری میں کئی اعزازات آگئے ہیں۔

ایڈیشن کے پہلے ہی میچ میں سنچری کرنے والے پہلے بیٹر بن گئے ہیں۔ساتھ میں کوئٹہ کے لئے سنچری بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔یہی نہیں پی ایس ایل میں سنچری کرنے والے  9 ویں پلیئربن گئے،پی ایس ایل ہسٹری  کی یہ 12 ویں سنچری تھی۔

پی ایس ایل 7،آج کوئٹہ کااسلام آباد سےٹاکرا،بڑی کمک کون سی مل گئی

جیسن رائے  نے پی ایس ایل کی دوسری تیز ترین سنچری بناڈالی۔انہوں نے  49 بالز پر سنچری اسکور کی۔جیسن رائے 57 بالز پر 116 اسکور کرکے گئے۔8 چھکے اور 11 چوکے لگائے تھے۔قلندرز ایسی ٹیم ہے جس نے ہسٹری میں اپنے خلاف تیسری پی ایس ایل سنچری بنوائی ہے۔

ان کی ایک بدقسمتی یہ رہی ہے کہ وہ پی ایس ایل ہسٹری کی بڑی اننگ کاریکارڈ ایک  رن کی کمی سے نہ توڑ سکے۔شرجیل خان اور کیمرون دلپورٹ 117 کی انفرادی اننگز کے ساتھ ٹاپ اسکورر ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *