| | | | | | |

تم ورلڈکپ سے باہر نکلو،افغانستان کی پاکستان پر دھماکہ دار فرد جرم،جمعہ مقرر

چنائی،کرک اگین رپورٹ

تم ورلڈکپ سے باہر نکلو،افغانستان کی پاکستان پر دھماکہ دار فرد جرم،جمعہ مقرر۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ائی سی سی )ورلڈکپ 2023 میں ایک اور اپ سیٹ ۔افغانستان نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کے بعد سابق چیمپئن پاکستان کو  8 وکٹوں سے شکست دے دی،اس کے ساتھ ہی پاکستان کے لئے سیمی فائنل کا راستہ دشوار گزار ہوگیا۔باقی ماندہ 4 میچزکی فتوحات بھی ہنڈرڈ پرسنٹ گارنٹی نہیں ہوگی اور یہ بھی کہ باقی میچز کی فتح کیلئے افغانستان سے شکست کے بعد حوصلہ بھی شاید ہی بچا ہو۔

چھکا،چھکا اور چھکا،افتخار نے افغانستان کو سبق سکھادیا،اچھا ٹوٹل،اگلی اننگ میں کیا ہونے والا

چنائی میں افغانستان نے پاکستان کے خلاف بظاہر 283 رنزکا ہدف جو مشکل تھا،آسانی کے ساتھ عبور کرلیا۔پوری اننگ میں پاکستان کی پیس اور سپین بیٹری فیل ہوگئی،بتی فیوز ہوگئی۔رحمان اللہ گرباز اور ابراہیم زردان نے صرف 21 اوورز میں 130 رنز کی شاندار اوپننگ شراکت بنائی۔پاکستان کو شاہین نے پہلی کامیابی دلوائی،رحمان اللہ گرباز 65 رنزبناکر اسامہ میر کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔اس سے بھی فائدہ نہ ہوا۔رحمت شاہ نے زردان کے ساتھ سلسلہ وہیں سے جوڑا۔پھر کیا شاہین،کیا افتخار،کیاشاداب اور کیا حارث۔سب ناکام ہوگئے۔پاکستان کو دوسری کامیابی 190 پر ملی۔ابراہیم، زردان 87 رنزبناکر حسن علی کی بال پر رضوان کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔پاکستان کو پھر کچھ امید ہوئی لیکن افغانستان نے باندھ باندھ کر دے مارا۔رفتار سلو کی،دفاع مضبوط کیا۔افغانستان نے ہدف  6 بالیں قبل صرف 2 وکٹ پر پوراکرکے میچ 8 وکٹ سے جیت لیا۔یہ اس کی ایک روزہ کرکٹ،ورلڈ کپ میں پہلی جیت بھی ہے۔تاریخی ہے،بڑی ہے۔رحمت شاہ77 اور حشمت اللہ شاہدی 48 رنز پر ناٹ آئوٹ آئے۔پاکستان کی جانب سے شاہین اور حسن نے ایک ایک وکٹ لی۔

آئی سی سی ورلڈکپ،افغانستان آج بڑی سٹوری لانے والا ہے،سابق بھارتی کرکٹرکا انکشاف

اس سے قبل پاکستانی ٹیم اہم ترین میچ کا ٹاس جیت کر پہلے کھیل کر 7 وکٹ پر 282 رنزبنانے میں کامیاب ہوئی۔افتخار احمد نے 27 بالز پر 40 اسکور بنائے۔شاداب خان بھی قیمتی 40 کرسکے۔ان سے قبل بابر اعظم 92 بالز پر 74 رنزبناکر آئوٹ ہوئے۔عبداللہ شفیق نے 58 کئے تھے۔نور احمد نے 3 قیمتی وکٹیں لیں۔

کرکٹ ورلڈکپ 2023،آج ایک ٹیم سیمی فائنل سے باہر،دوسری اخراج کے قریب،افغانستان کو 2 شعبوں میں پاکستان پر برتری

پاکستان اس شکست کے ساتھ مشکل میں چلا گیا ہے۔قریب سیمی فائنل سے باہر ہے اور جمعہ کو اس کا دن مقرر ہے،جب جنوبی افریقا سے مقابلہ ہوگا۔شکست ایونٹ سے باہر کرے گی اور فتح مبہم امید برقرار رکھے گی۔اب دیکھنا ہے کہ جمعہ کی پہلی سماعت یا پھر اس کے بعد بنگلہ دیش،نیوزی لینڈ اور انگلینڈ میں سے کسی پیشی پر اس کے اخراج کا طوطی بجے گا۔

کرکٹ ورلڈکپ 2023،پاکستان افغانستان کو ہرادے تو کیاہوگا،ہارا تو کیابنے گا

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *