| | | | |

پاکستان کا اگلا ٹیسٹ سڈنی میں،آسٹریلیامیں آخری جیت یہاں ہوئی،2 تبدیلیاں طے

سڈنی،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کا اگلا ٹیسٹ سڈنی میں،آسٹریلیامیں آخری جیت یہاں ہوئی،2 تبدیلیاں طے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آسٹریلیا میں مسلسل 16 ویں ٹیسٹ شکست کے بعد پاکستان کیلئے اہم بات یہ بھی ہے کوئی میچ وہاں اس دوران ڈرا بھی نہیں ہوا۔ان پے درپے شکستوں کا سلسلہ نومبر 1999 سے شروع ہوا تھا،جب  برسبین میں پاکستان 10 وکٹوں سے ہارا تھا۔اس کے بعد سے مسلسل ناکامیاں ہیں۔1995 کے سڈنی ٹیسٹ میں پاکستان74 رنز سے جیتا تھا۔اس کے بعد سے سڈنی میں  3 میچز ہوچکے۔پاکستان 2005 میں 9 وکٹ،2010 میں صرف 36 رنز اور 2017 میں 220 رنز سے ہارچکا ہے۔

اتفاق سے اب 2023 کی 3 میچز کی ٹیسٹ سیریز کا آخری میچ 3 جنوری 2024 سے سڈنی میں کھیلا جائے گا۔یہ وہ مقام ہے جہاں پاکستان آسٹریلیا میں آخری ٹیسٹ 29 برس قبل جیتا تھا۔یہ پرتھ کے مقابل جہاں کبھی نہیں جیتے اور میلبرن کے مقابل جہاں 42 برس سے ناکام ہیں،ایسی جگہ ہے جہاں جیتے  مذکورہ 2 مقامات سے کم وقت گزرا ہے یا کم سے کم پہلے بھی جیتے ہیں۔پاکستان کی جو آسٹریلیا میں ٹوٹل 4 ٹیسٹ فتوحات ہیں،ان میں سے 2 سڈنی اور 2 میلبرن میں ہیں۔سڈنی میں پہلی جیت 1977 میں ہوئی تھی۔8 وکٹ کی باوقار فتح تھی۔

سڈنی کی پچ ہمیشہ ٹرننگ ہوا کرتی ہے۔ابرار احمد کی سلیکشن مشکل ہوگی۔ساجد خان یا نعمان علی میں سے ایک کا انتخاب ہوگا۔پاکستانی اوپنر امام الحق کی مسلسل ناکامی تشویشناک ہے۔تبدیلی ممکن ہے۔اسی طرح محمد رضوان کی سیٹ کنفرم ہے اورحسن علی کی سیٹ کنفرم نہیں ہے۔

وسیم اکرم نے پاکستان پر آسٹریلیا کو ترجیح دے کر اس کی کوچنگ کی خواہش ظاہر کردی

جنوری 1977 میں آسٹریلیا211 پر باہر ہوا۔عمران خان نے102 رنزکے عوض 6 وکٹیں لیں۔پاکستان نےآصف اقبال کے 120 رنزکی بدولت 360 اسکور کئے۔آسٹریلیا کی دوسری اننگ 180 پر تمام ہوئی۔ایک بار پھر عمران خان نے63 رنز دے کر 6 اور میچ میں 165 رنزکے عوض 12 وکٹیں نام کیں۔پاکستان نے ہدف32 رنز 2 وکٹ پر پورا کیا۔

نومبر،دسمبر 1995 کے سڈنی ٹیسٹ میں پاکستان نے اعجاز احمد کی سنچری کی مدد سے 299 اسکور کئے۔آسٹریلیا مارک واکی سنچری کے باوجود 257 پر ڈھیر ہوا۔مشتاق احمد کی 5 اور وسیم اکرم کی 4 وکٹیں تھیں۔پاکستان دوسری اننگ میں 204 تک محدود ہوا۔یوں آسٹریلیاکو 247 رنزکا آسان ہدف ملا لیکن کینگروز67 ویں اوور میں 172 پر باہر تھے۔مشتاق احمد نے 4 وکٹیں لیں،یوں میچ میں 187 رنزکے ساتھ 9 وکٹیں نام کیں۔پاکستان 74 رنز سے جیت گیا تھا۔اتفاق سے یہ 3 میچزکی سیریز کا آخری میچ تھا اور آسٹریلیا سیریز 1-2 سے جیتا تھا۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل،پاکستان کہاں سے کہاں تک گرگیا

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *