کرک اگین رپورٹ
کرکٹ ورلڈکپ 2023 سیمی فائنل،افغانستان کیلئے ایک سیدھا ،ایک بال کھاتا راستہ موجود۔،کرکٹ کی تازہ ترین خبر یہ ہےکہ آئی سی سی ورلڈکپ 2023 بھی کیا بنکر چل رہا۔دفاعی چیمپئن انگلینڈ کب کا باہر ہے،اسے اب سیمی فائنل کی نہیں بلکہ ٹاپ 8 میں آنے کی پڑی ہے۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی2025 کا ٹکٹ ایشو بنا ہوا ہے۔یہ سب اس لئے بھی ہوا کہ اس کے حالات خراب ہیں ۔آغاز تو نیوزی لینڈ سے ہارکر ہوا لیکن افغانستان سے شکست کی اس کی بنیادوں کو ہلاگئی۔افغانستان نے 3 سابق ورلڈ چیمپئنز انگلینڈ،پاکستان اور سری لنکا کو ہرادیا ہے۔راہ میں ایک اور سابق ورلڈچیمپئن آسٹریلیا بھی ہے۔
افغانستان کے باقی میچز:نیدرلینڈز، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ
سری لنکا کے خلاف جیت نے افغانستان کے لیے بڑی امیدیں بڑھا دی ہیں اور وہ ٹاپ فور کا امیدوار بن گیا ہے۔ ان کے لیے سیدھا سادا منظر یہ ہے کہ وہ اپنے باقی تمام میچز جیتیں اور امید کریں کہ جنوبی افریقہ، آسٹریلیا یا نیوزی لینڈ میں سے کم از کم ایک ان سے نیچے رہے گا۔ افغانستان کا نیٹ رن ریٹ -0.718 ہے جو انہیں بوقت ضرورت مشکل میں ڈالے گا۔ اگر وہ ٹاپ چار ٹیموں میں سے کسی کے ساتھ پوائنٹس پر ٹائی ہو جاتے ہیں تو نیٹ رن ریٹ میں مارکھاجائیں گے۔
کرکٹ ورلڈکپ 2023 سیمی فائنل،جنوبی افریقا کے امکانات،بد سے بدترحالات میں کیسے باہر
ایک ایسا منظر نامہ بھی ممکن ہے کہ وہ دس پوائنٹس حاصل کر لیں اور ان کے اوپر دیگر فریق بھی دس پر پھنس جائیں۔انہیں نیدرلینڈز کے خلاف جیت درکار ہوگی،وہ بھی مارجن سے۔
پاکستان کے مفاد میں سنچری کی جانب نہیں گیا،فخر زمان کا نیا انکشاف
افغانستان سے آسٹریلیا اور جنوبی افریقا اب خوف کھائیں گے،جہاں پچ ان کی مرضی کی ملی،ٹاس ان کے حق میں گیا،وہاں کم سے کم پروٹیز ہدف کے تعاقب میں رگڑے جائیں گے۔