کرک اگین رپورٹ
آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کا میچ آج پونے میں ہے۔پروٹیز 24سال سے مسلسل 5 ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ سے ہاررہے ہیں،چوک ہے یا چوکرزکی سرکس۔جنوبی افریقا کو آج پہلے بیٹنگ مل گئی تو کچھ امیدیں ہونگی۔ویسے نیوزی لینڈ کو کین ولیمسن کی خدمات بھی حاصل نہیں ہونگی،ایسے میں پروٹیز کے پاس جیت کا سنہری موقع اور تاریخ کو بدلنے کا وقت ہے۔
جنوبی افریقا کے امکانات۔بد سے بد تر حالات
جنوبی افریقہ 6 میچوں میں پانچ جیت کے ساتھ دس پوائنٹس کے ساتھ آرام سے دوسرے نمبر پر ہے۔ دو فتوحات انہیں حاصل کرنی چاہئیں جب کہ ایک جیت بھی ان کے لیے کافی ہے کیونکہ جب معاملہ نیٹ رن ریٹ کے بندھے ہوئے منظر نامے پرآئے گا تو وہ بہترین بلکہ محفوظ ترین جگہ پر ہیں کیونکہ وہ فی الحال +2.032 پر ہیں۔وہ آج کیویز سے ہارجائیں۔پھر بھارت سے ہارجائیں تو بھی ایک فتح افغانستان کے خلاف انہیں سیمی فائنل کا ٹکٹ دے دے گی۔
کرکٹ ورلڈکپ2023،امیدیں اپنی جگہ لیکن پروٹیزبمقابلہ بلیک کیپس،گزشتہ 5 ورلڈکپ سے کون ہاررہا
پروٹیز کے لیے بدترین صورت حال یہ ہے کہ وہ تینوں میچ ہارجائیں اور آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور افغانستان دس پوائنٹس سے آگے نکل جائیں۔پھر ان کا نیٹ رن ریٹ فریم ورک ہی کہلائے گا۔
جنوبی افریقا کے باقی میچز۔نیوزی لینڈ،بھارت اور افغانستان
کرکٹ ورلڈکپ 2023 سیمی فائنل،پاکستان 2 راستوں سے سیمی فائنل اچک سکتا،کیسے