کرکٹ ورلڈکپ 2023،آج کا میچ،ٹاس ہوگیا،سن ڈے سپر سنڈے میں کیسے بدلے گا
نئی دہلی:کرک اگین رپورٹ
کرکٹ ورلڈکپ 2023،آج کا میچ،ٹاس ہوگیا،سن ڈے سپر سنڈے میں کیسے بدلے گا۔آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں آج بھی ایک میچ ہے۔سنڈے فی الحال سپر سنڈے نہیں ہے لیکن یہ میچ ایسا ہے کہ اس کا خیالی نتیجہ واضھ ہے،اگر اس کے برعکس ہوا تو یہ سپر سپیشل سن ڈے میں تبدیل ہوجائے گا۔
ایک اوور میں 52 رنز،ایک اننگ کا ریکارڈ ٹوٹل،دنیائے کرکٹ کا نیاریکارڈ بن گیا
بھارتی دارلحکومت نئی دہلی میں انگلینڈ اور افغانستان کے درمیان میچ ہے۔اب سے 7 برس قبل بھارت میں ہی کھیلے گئے ٹی ٹوئنی ورلڈکپ 16 میں انگلش ٹیم افغانستان سے ہارتے ہارتے بچی تھی،آج ون ڈے کرکٹ کا لمبا فارمیٹ ہے۔بلاشبہ انگلینڈ فیورٹ ہے۔اب یہاں ایک چونکادینے والی بات ہے کہ نئی دہلی کے سپن ٹریک کو فاسٹ ٹریک میں بدلنے کی کوشش کی گئی ہے۔وکٹ پر گھاس موجود ہے جو پیسرز کو مدد دے گا۔
آج کےمیچ کا ٹاس انگلینڈ نے جیتا ہے اور پہلے بائولنگ کا اعلان کیا ہے۔