عمران عثمانی
کرکٹ ورلڈکپ پاکستان بمقابلہ بھارت تاریخ،پسٹری کا پہلامیچ،متنازعہ رن آئوٹ لے ڈوبا۔آئی سی سی ورلڈکپ تاریخ میں پاکستان بمقابلہ بھارت،پہلا میچ کب ہوا۔کپتان کون تھا اور کون جیتا۔یہ سلسلہ کس ورلڈکپ سے شروع ہوا۔پہلے ورلڈکپ میں کیوں نہ ہوسکا۔یہاں سے ہم پاکستان اور بھارت کے درمیان اب تک ہوئے 7 ورلڈکپ میچزکا تذکرہ کریں گے۔
انترنیشنل کرکٹ کونسل نے آئی سی سی ورلڈکپ کا آغاز 1975 سے کیا۔پہلے 4 ورلڈکپ ایسے ہی گزر فئے،ان میں چوتھا ورلڈکپ 1987 انتہائی اہم تھا جس کے میزبان پاکستان اور بھارت مشترکہ طور پر تھے لیکن دونوں ممالک مختلف گروپس میں تھے اور سیمی فائنل میں آمنا سامنا ممکن نہ ہوا۔فائنل تو دور کی بات تھی۔
شاہد آفریدی کا بابر اعظم اور شاہین آفریدی کو فون،اہم باتیں
کرکٹ کا 5 واں ورلڈکپ پہلی بار کلر فل ڈریس اور فلص فلڈ لاٗتس میں کھیلا گیا۔آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں شیڈول ورلڈکپ پہلی بار گروپ سٹیج سے آزاد ہوا اور رابن لیگ کی بنیاد پر تھا۔ایونٹ میں شریک 9 ٹیموں نے ایک دوسرے سے میچزکھیلنے تھے۔نتیجہ میں پاکستان اور بھارت کا میچ طے تھا۔
سڈنی میں 4 مارچ کو پاکستان اور بھارت کا میچ تھا،یہ ورلڈکپ تاریخ کا پہلا کائونٹر تھا۔محمد اظہر الدین اور عمران خان اپنی ٹیموں کے کپتان تھے۔بھارت پہلے کھیلا اور 49 مقررہ 49 اوورز میں 7 وکٹ پر 216 ہی اسکور کرسکا۔ایک موقع پر بھارت کے 101 پر 3 آئوٹ تھے اور 148 تک 5 آئوٹ ہوچکے تھے لیکن سچن ٹنڈولکر کو کپیل دیو کا ساتھ ملا۔چھٹی وکٹ پر اسکور 208 تک لے گئے۔کپل دیو 35 کرکے گئے۔سچن ٹنڈولکر62 بالز پر 54 رنزکے ساتھ ناٹ آئوٹ لوٹے۔اجے جدیجہ نے 46 اور اظہرالدین نے 32 رنزبنائے۔پاکستان کی جانب سےمشتاق احمد نے 59 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔عاقب جاوید کو 28 رنزکے عوض 2 اور وسیم حیدر کو 36 رنزکے عوض ایک وکٹ ملی،عمران خان کے8 اوورز میں صرف25 رنزبنئے،کوئی وکٹ نہ ملی۔وسیم اکرم پورے اوورز کر کے 45 رنز دے گئے،ناکام گئے۔
کرکٹ ورلڈکپ کہانی،بھارت پھرمیزبان،ریورس گیئریا نئی باری،تفصیلی جائزہ
جواب میں پاکستان نے انضما الحق کو عامر سہیل کے ساتھ اوپنت بھیجا لیکن انضمام اور اس کے فوری بعدزاید فضل 2،2 رنزبناکر لوٹے تو پاکستان دبائو میں تھا لیکن جاوید میاں داد نے عامر سہیل کے ساتھ مل کر اسکور 30 اوورز میں 2 وکٹ پر 105 تک کردیا،یہاں عامر سہیل 62 رنزبناکر گئے تو آئوٹ آف افرم سلیم ملک بھی 12 ہی کرسکے۔پاکستان کے کپتان عمران خان کو صفر پر ایسا رن آئوٹ دیا گیا جو مشکوک تھا،یہاں سے پاکستان کی گرپ ڈھیلی ہوئی 130 پر 5 آئوٹ ہوچکے تھے،اس کے بعد جاوید میاں داد کی کاوشیں دم توڑ گیں،ان کا کرن مورے کے ساتھ اچھل کود کا مذاق بھی ہیڈلائنز بنا۔پاکستان5 بالز قبل 173 پر پویلین میں تھا۔بھارت 43 رنز سےجیت گیا تھا۔کپیل دیو،سری ناتھ اور پربھارکر نے 2،2 وکٹیں لیں۔
یہ کرکٹ ورلڈکپ تاریخ میں پاکستان اور بھارت کی پہلی ملاقات تھی،جس میں پاکستان کو ناکامی ہوئی اور اہم بات یہ تھی کہ ورلڈکپ میں پاکستان کا یہ چوتھا میچ تھا۔2 ہارچکےتھے،ایک بے بتیجہ تھا،زمبابوے سےاکلوتا میچ جیت رکھا تھا۔