| | | | | | |

کرکٹ ورلڈکپ،جنوبی افریقا اور افغانستان میچ کی پچ رپورٹ،سیمی فائنل نہ سہی ہدف پاکستان مگر کیسے

احمد آباد،کرک اگین رپورٹ

کرکٹ ورلڈکپ،جنوبی افریقا اور افغانستان میچ کی پچ رپورٹ،سیمی فائنل نہ سہی ہدف پاکستان مگر کیسے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبر یہ ہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے  افغانستان اور جنوبی افریقا میچ  کے لئےصف بندی ہوگئی ہے۔پاکستانی وقت کے مطابق ایک بجے ٹاس ہے۔

نریندرا مودی کرکٹ اسٹیڈیم کی پچ رپورٹ یہ ہے کہ بیٹنگ کیلئے موزوں ہے لیکن اسپنرز کو بھی مدد ملے گی اور لیکن یہ  وقت گزرنے کے ساتھ مشکل ہوتی جائے گی۔

وسیم اکرم نے سیمی فائنل جانے کا فارمولہ دے دیا،پاکستان ٹیم کیمپ میں بھی اہم پلان تیار،ٹاسک دے دیئے گئے

جنوبی افریقا پہلے ہی سیمی فائنل میں ہے۔اس کی کوشش ہوگی کہ جیت کر 14 پوائنٹس بنائے تاکہ آسٹریلیا کل اگر بنگلہ دیش کو ہرادے تو تب بھی نیٹ رن ریٹ پر اسے فائدہ ہی ہو۔

افغانستان کرکٹ ٹیم کیلئے سمی فائنل میں جانا مشکل ہوگا،اس لئے کہ اسے نیٹ رن ریٹ میں سبقت نہیں لیکن اپنے آپ کو پاکستان سے بہتر کرنے اور ٹیبل پر 5ویں پوزیشن کیلئے میچ جیتنے میں دلچسپی ہوگی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *